مدرسہ اسلامیہ امین القرآن منااکھیلی کے دو ہونہار حفاظِ کرام کی شاندار علمی کامیابی، تہنیتی تقریب کا انعقاد
بیدر یکم ستمبر (ناز میڈیا ) مدرسہ اسلامیہ امین القرآن، جامع مسجد منااکھیلی کے دو سابقہ طلباء نے علم و عمل کی دنیا میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملت کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ حافظ ثاقب بن مولابھائی چودھری منااکھیلی نے اس سال مشہور KBN میڈیکل کالج گلبرگہ سے ایم بی بی ایس مکمل کر کے ڈاکٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا، جب کہ حافظ محمد آصف بن محمد نعیم الدین منااکھیلی نے ریاست کرناٹک کے مایہ ناز تعلیمی ادارے "بنگلور میڈیکل کالج (BMC)" میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لے کر ایک نیا تعلیمی سنگ میل عبور کیا۔ ان دونوں ہونہار طلبہ کی اس عظیم کامیابی پر مدرسہ اسلامیہ امین القرآن اور جامع مسجد منااکھیلی کی جانب سے ایک پُر وقار تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقائی علمی، دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کر کے اپنے جذباتِ مسرت و فخر کا اظہار کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی، ضلع بیدر کی معروف علمی و سماجی شخصیت مولانا عرفان رشادی صاحب تھے، جنہیں نہ صرف ان کامیاب طلبہ کی ہمہ جہت رہنمائی پر تہنیت پیش کی گئی، بلکہ ان کی بےلوث خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مولانا عرفان رشادی صاحب ان غریب و نادار طلبہ کی تعلیم کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں جو اپنی محنت سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے انتہائی غریب مستحق طلبہ کے لیے اہلِ خیر حضرات سے مالی تعاون حاصل کرنے میں ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ مولانا عرفان رشادی صاحب تا حال بلا لحاظ مذہب ملت سیکڑوں غریب و مستحق طلبہ کو حصول تعلیم کیلئے اہل خیر حضرات رجوع ہوکر مالی امداد دلانے اہم رول ادا کیا ہے۔ تقریب کی نظامت مدرسہ کے ناظمِ اعلیٰ مولانا محمد معز الدین رشادی صاحب نے انجام دی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مہمانانِ کرام کی گل پوشی اور شال پوشی کا خوبصورت انتظام کیا گیا۔ اس موقع پر جامع مسجد کے صدر الحاج خیر الدین صاحب، عبدالرحمن سید، معراج الدین حوالدار، سید عبدالمجیب، عبدالكريم، سميع الدین، نعمت علی سمیت تمام اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔
تقریب کے آخر میں مولانا محمد معز الدین صاحب کی پر سوز دعا سے مجلس کا اختتام ہوا، جس میں امت مسلمہ اور خصوصاً نوجوان نسل کی تعلیمی ترقی و فلاح کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اس پرمسرت موقع پر دونوں طلبہ، ڈاکٹر حافظ ثاقب اور حافظ محمد آصف نے مدرسہ اسلامیہ امین القرآن منااکھیلی کے اساتذہ اور بالخصوص مولانا عرفان رشادی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کی مخلصانہ رہنمائی اور دعاؤں نے ان کے اس تعلیمی سفر کو روشن راہ دکھائی۔ یہ تقریب اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ جب مدارس اور دینی ادارے عصری تعلیم سے ہم آہنگی کے ساتھ طلبہ کی رہنمائی کریں، مدرسہ اسلامیہ امین القرآن منااکھیلی کے دو ہونہار حفاظِ کرام کی شاندار علمی کامیابی، تہنیتی تقریب کا انعقاد
بیدر ۔31 / اگست۔ ( اعتماد نیوز )
مدرسہ اسلامیہ امین القرآن، جامع مسجد منااکھیلی کے دو سابقہ طلباء نے علم و عمل کی دنیا میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملت کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ حافظ ثاقب بن مولابھائی چودھری منااکھیلی نے اس سال مشہور KBN میڈیکل کالج گلبرگہ سے ایم بی بی ایس مکمل کر کے ڈاکٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا، جب کہ حافظ محمد آصف بن محمد نعیم الدین منااکھیلی نے ریاست کرناٹک کے مایہ ناز تعلیمی ادارے "بنگلور میڈیکل کالج (BMC)" میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لے کر ایک نیا تعلیمی سنگ میل عبور کیا۔ ان دونوں ہونہار طلبہ کی اس عظیم کامیابی پر مدرسہ اسلامیہ امین القرآن اور جامع مسجد منااکھیلی کی جانب سے ایک پُر وقار تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقائی علمی، دینی و سماجی شخصیات نے شرکت کر کے اپنے جذباتِ مسرت و فخر کا اظہار کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی، ضلع بیدر کی معروف علمی و سماجی شخصیت مولانا عرفان اشاعتی صاحب تھے، جنہیں نہ صرف ان کامیاب طلبہ کی ہمہ جہت رہنمائی پر تہنیت پیش کی گئی، بلکہ ان کی بےلوث خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مولانا عرفان رشادی صاحب ان غریب و نادار طلبہ کی تعلیم کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں جو اپنی محنت سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے انتہائی غریب مستحق طلبہ کے لیے اہلِ خیر حضرات سے مالی تعاون حاصل کرنے میں ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ مولانا عرفان اشاعتی صاحب تا حال بلا لحاظ مذہب ملت سیکڑوں غریب و مستحق طلبہ کو حصول تعلیم کیلئے اہل خیر حضرات رجوع ہوکر مالی امداد دلانے اہم رول ادا کیا ہے۔ تقریب کی نظامت مدرسہ کے ناظمِ اعلیٰ مولانا محمد معز الدین رشادی صاحب نے انجام دی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مہمانانِ کرام کی گل پوشی اور شال پوشی کا خوبصورت انتظام کیا گیا۔ اس موقع پر جامع مسجد کے صدر الحاج خیر الدین صاحب، عبدالرحمن سید، معراج الدین حوالدار، سید عبدالمجیب، عبدالكريم، سميع الدین، نعمت علی سمیت تمام اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔
تقریب کے آخر میں مولانا محمد معز الدین صاحب رشادی کی پر سوز دعا سے مجلس کا اختتام ہوا، جس میں امت مسلمہ اور خصوصاً نوجوان نسل کی تعلیمی ترقی و فلاح کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اس پرمسرت موقع پر دونوں طلبہ، ڈاکٹر حافظ ثاقب اور حافظ محمد آصف نے مدرسہ اسلامیہ امین القرآن منااکھیلی کے اساتذہ اور بالخصوص مولانا عرفان اشاعتی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، جن کی مخلصانہ رہنمائی اور دعاؤں نے ان کے اس تعلیمی سفر کو روشن راہ دکھائی۔ یہ تقریب اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ جب مدارس اور دینی ادارے عصری تعلیم سے ہم آہنگی کے ساتھ طلبہ کی رہنمائی کریں، تو ہمارے نوجوان بین الاقوامی معیار کی کامیابیاں حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہمارے نوجوان بین الاقوامی معیار کی کامیابیاں حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔









0 تبصرے