گونگی خاتون کے منہ میں کپڑا ڈال کر مبینہ ظلم، ملزم گرفتار
بیدر 22 ستمبر ( نامہ نگار )بیدرضلع کے ہمنآباد تعلقہ کے ہلی کھیڑا تھانے کی حدود میں ایک شخص نے ایک گونگی خاتون کے منہ میں کپڑا بھر کر نامناسب سلوک کرنے کا واقعہ پیش آیا۔ ملزم کی شناخت ابو پاشا کے نام سے ہوئی ہے۔ وقوعہ کے روز متاثرہ کی والدہ مزدوری پر گئی ہوئی تھی اور اس نے زیادتی کی تھی متاثرہ کی والدہ گھر واپس آرہی تھی کہ ملزم اسے دھکا دے کر فرار ہوگیا۔ ماں فوراً بیٹی کے پاس گئی اور پوچھا تو اس نے اشارہ کر کے بتایا کہ کیا ہوا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس نے گونگی خاتون کے منہ میں کپڑا ڈال کر اس کے کپڑے پھاڑ کر زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ متاثرہ کی ماں نے اس سلسلے میں ہلی کھیڑا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے، اور ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کی دفعہ 329(4)، 79 بی این ایس، اور سیکشن 3(1) ڈبلیو، 3(2) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے فی الحال ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910









0 تبصرے