وزڈم تہذیبی و ثقافتی دوروزہ نمائش کا کامیاب انعقاد ہزاروں طلبہ، اولیائے طلبہ اور معززین شہر نے نمائش ملاحظہ کی
بیدر8 ستمبر ( ناز میڈیا )حنا کوثر ہیڈ مسٹریس وزڈم پرائمری اسکول کی پریس نوٹ کے مطابق گذشتہ دنوں بیدر کے ملک گیر سطح پر معروف تعلیمی ادارے ” وزڈم نے اپنے پرائمری طلبہ کے ساتھ ایک دوروزہ نمائش بعنوان ” وزڈم تہذیبی و ثقافتی نمائش 2025 کا انعقاد عمل میں لایا۔ واضح رہے کہ وزڈم ادارہ جات بیدر اس سال ” ضیاء کے تحت مختلف تقریبات کا “Wisdom Spark 2025 - Igniting Young Minds for Success وزڈم 2025 - کامیابی کے لیے نئی نسل کی تیاری انعقاد کر رہا ہے۔
طالب علم سیداریب الحق ولد سید ضیاء الحق کی تلاوت سے نمائش کا افتتاحی سیشن شروع ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد آصف الدین چیر مین وزڈم ادارہ جات بیدر نے کہا کہ وزڈم تہذیبی و ثقافتی نمائش 2025 کا الحمد لله ، تاریخی شہر بیدر میں معززین شہر ، طلبائے کرام ، صدر قاضی ، ڈاکٹرس صاحبان، صحافی حضرات رفاه چیمبر آف کامرس کے ذمہ داران، اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے سب مل کر افتتاح کیا۔ وزڈم انسٹی ٹیوشنش ایک ویژن کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ضیائے وزڈم ۔ کامیابی کے لئے نئی نسل کی تیاری عنوان سے کام ہو رہا ہے وزڈم اس بار جو لو لگا رہا ہے طلبہ میں، اس سے طلبہ و طالبات کے 10 میں ترقی ہوتی ہے۔ وزڈم طلباء کی صلاحیتوں کے فروغ ونشو و نما کا پابند ہے۔
بچوں کی محنتیں، والدین کی جستجو اور ٹیچرس کی میٹر نگ عمدہ پیمانے پر ہوتی ہے۔ اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ عموماً سائنس، ٹیکنالوجی اور ریسرچ پر نمائشیں ہوتی ہیں لیکن یہ نمائش ٹریڈیشن اور کلچر پر ہے۔ اس دنیا کو اسلام اور مسلمانوں نے اپنی تہذیب و ثقافت کا بہت بڑا حصہ دیا ہے۔ پہننے اوڑھنے، بول چال ، مہمان نوازی، ملنے جلنے کے آداب میں اسلام اور مسلمانوں کی تاریخ پوشیدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ادارہ سے صرف ڈاکٹرس اور انجینئرس ہی نہیں ہمارے طلبہ ادیب شاعر، صحافی تعلیم دان، ماہر معاشیات، و ماہر سیاسیات بنیں گے۔ کے پی ایس سی ، یوپی ایس سی کے ذریعہ ملک و قوم کو در پیش چیلنجس سے نکالنے کا حل پیش کریں گے۔
ماہر قلب ڈاکٹر سید حسام الدین عزیز قادری و صدر قاضی بیدر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قو میں اپنے لیڈرس اور تہذیب کو بھول جاتی ہیں۔ تاریخ کے پنوں سے ان کا نام مٹ جاتا ہے۔ کلچر قوموں کی شناخت ہوتا ہے۔ کتابی علم ہی نہیں نمائش کے ذریعہ طلبہ کے آئیڈیا سامنے لائے جاتے ہیں۔ مولانا عبد الغنی خان صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آصف صاحب نے بچوں کی تعلیم و تربیت کا بیڑا اٹھایا ہے۔ سب سے بہترین تہذیب رسول اللہ ﷺ کی تہذیب ہے۔ اس سے بڑھ کر کوئی تہذیب نہیں۔ مولا نا مفتی محمد فیاض الدین نظامی نے ادارہ کو حاسدین کے حسد سے بچانے اور طلبہ کی دنیا اور آخرت کی خوب خوب ترقی کی دعا فرمائی ۔
ڈاکٹر مقصود چندا، جناب محمد اشفاق ( میٹر وسوپر مارکیٹ ) ، مولانا مفتی عبدالغفار قاسمی، ، جناب عبد العلی، جناب سید ید اللہ حسینی ، جناب محمد یوسف رحیم بیدری، جناب امین نواز ، جناب محمد شجاع الدین، محمد علیم الدین بنده نوازی، جناب منظور عرفان چیرمین اولیٹر اسکول، جناب شفیع الدین روشن، جناب سید علی مدے لیاقت پور، جناب محمد انور الدین انجینئر ، شیخ سراج CEO ، ڈاکٹر ارشاد نوید، میلنگ ٹری ہاسپٹل ، احتشام الدین SIO، محمد نظام الدین زکوۃ سنٹر، جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ ، عبدالسلام مبشر سندھے، محمد امان الدین ، عبدالصمد مظہر (محکمہ صحت)، مولانا مونس کرمانی، حافظ عبدالحکیم، عبدالسلام قریشی ، مولانا مفتی محمد عزیر ندوی صاحب، جناب عبدالعزیز عرف منا کونسلر ، قاری عاصم خان صاحب کے علاوہ دیگر افراد افتتاحی جلسہ میں شریک رہے۔
جناب محمد صلاحالدین فرحان سکریڑی وزڈم ادارہ جات بیدر کے اظہار تشکر پر تقریب اختتام کو پہنچی۔ بعد ازاں سبھی معززین نے طلبہ وطالبات کی جانب سے منعقد کی گئی نمائش دیکھی اور ان طلبہ کو بے حد سراہا۔ محترمہ بشری جمال صالحہ میجنگ ٹرسٹی وزڈم ادارہ جات کی سر پرستی میں ٹیم لیڈرس حنا کوثر سونیتا کماری ہمیرا ناز نغمہ بیگم نے اپنی ٹیم کے ساتھ اور مفتی افسر علی نعیمی ندوی H.O.D شعبہ حفظ نے معلمین و معلمات کی ٹیم کے ساتھ نمائش کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ سید علی سر نے اپنی ٹیم کے ساتھ انتظامات کو بحسن و خوبی انجام دیا۔ چھوٹے چھوٹے طلبہ نے 300 سے زائد ر عمدہ ماڈیول پیش کئے۔ شہریان بید رو ناظرین کے مطالبہ پر نمائش دو دن جاری رکھی گئی۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910









0 تبصرے