مانو اور شاہین ادارہ جات کی جانب سے اساتذہ کے لئے ایک روزہ ورکشاپ
حیدرآباد، 3 اکتوبر( محمد علیم الدین )مرکزِ پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو میڈیم تعلیم، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کے زیر اہتمام اور شاہین ادارہ جات، بیدر کے اشتراک سے "Transformative Pedagogies" کے عنوان پر ایک روزہ ورکشاپ بروز بدھ، 8 اکتوبر 2025 کو العزیز آڈیٹوریم، شاہین کیمپس، بیدر میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ اس ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کو ایسے جدید تدریسی طریقوں سے روشناس کرانا ہے جو طلبہ کی شخصیت سازی اور ان کے سیکھنے کے عمل کو زیادہ بامعنی اور دلچسپ بنا سکیں۔
اس موقع پر ماہرینِ تعلیم اور ریسورس پرسنز تدریس کے مختلف جدید پہلوؤں پر خطاب کریں گے۔ ان کے مطابق اساتذہ کو یہ سکھایا جائے گا کہ کس طرح وہ اپنے طلبہ کو بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں، تدریس میں اختراعی اور تخلیقی اسالیب اختیار کر سکتے ہیں اور سیکھنے کے عمل کو خوشگوار اور نتیجہ خیز بنا سکتے ہیں۔ ورکشاپ میں مصنوعی ذہانت (AI) کے عملی استعمال پر بھی روشنی ڈالی جائے گی تاکہ اساتذہ اپنی تدریسی سرگرمیوں میں ٹیکنالوجی کو مؤثر انداز میں شامل کر سکیں۔بیدر میں منعقد ہونے والی اس ورکشاپ کے بعد اسی نوعیت کے پروگرام رائچور میں نومبر اور ہوسپیٹ میں دسمبر 2025 میں منعقد ہوں گے۔ منتظمین نے بتایا کہ ان ورکشاپس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اساتذہ کو نئی تعلیمی جہتوں سے واقف کرانا مقصود ہے تاکہ تدریس کا عمل مزید بامقصد، مؤثر اور وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔دلچسپی رکھنے والے اساتذہ اس ورکشاپ میں شرکت کے لیے درج ذیل لنک کے ذریعہ رجسٹریشن کر سکتے ہیں:
https://forms.gle/UnUsHg3wdN7SYHLZ6
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910








0 تبصرے