ہاؤسنگ بورڈ کی جانب سے درخواست30 نومبر تک جمع کرا سکتے ہیں:
بیدر20 نومبر( ناز میڈیا)کرناٹک ہاؤسنگ بورڈ بیدر تعلقہ کے جنواڑہ سرکل الیمبر گاؤں کے قریب ایک ہاؤسنگ اسکیم نافذ کر رہا ہے اور اس جگہ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 30 نومبر تک بڑھا دی گئی ہے۔ بیدر شہر میں گروپدپا ناگامرپلی ملٹی سپر اسپیشلٹی کوآپریٹو ہسپتال کے دفتر میں ایک خصوصی کاؤنٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ ان لوگوں کی مدد کی جا سکے جو اس ہاؤسنگ اسکیم کے تحت پلاٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو آن لائن درخواست دینے میں جانکاری دی جائے گی۔کچھ لوگوں کے لیے کمپیوٹر سینٹر جا کر آن لائن درخواست دینا مشکل ہو سکتا ہے۔ نارنجا کوآپریٹو شوگر فیکٹری کے صدر سوریا کانت ناگامارپلی اور ہسپتال کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ایسے لوگوں کی مدد کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے دلچسپی رکھنے والوں سے اپیل کی کہ وہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔کرناٹک ہاؤسنگ بورڈ سروے نمبر 231/1، 237/1 اور دیگر سروے نمبرز میں کل 94.12 ایکڑ زمین پر ہاؤسنگ پروجیکٹ تعمیر کرے گا۔ اور عوام رقم پیشگی جمع کے ساتھ پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اس سے پہلے درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 نومبر تھی۔ بورڈ کے حکام نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے اسے 30 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ EWOS کیٹیگری کے تحت رجسٹریشن فیس300روپےاور پیشگی جمع کرانے کی رقم 5000 روپے ہوگی۔ عارضی قیمت 390 روپے فی مربع فٹ کےلیے رجسٹریشن فیس 5000 روپے کے اور پیشگی جمع 10,000 روپے۔ ہوگا۔
قیمت 779 روپے فی مربع فٹ رکھا گیا ہے۔ ایم آئی جی کیٹیگری میں رجسٹریشن فیس 1000روپے ہوگی۔ اور پیشگی جمع 40,000، روپیے HIG-01 کے تحت رجسٹریشن فیس 1500روپے ہو گی۔ اور پیشگی جمع50,000 روپے ہوں گے۔ HIG-02 کے تحت رجسٹریشن فیس1500 روپے ہوگی۔ اور پیشگی جمع65,000 روپے ہوں گے۔ درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ این ایس ایس کے نائب صدر بالاجی چوان، اور سنگمیش پاٹل، شنکر پاٹل اتھیوال، چندرکتھ وسنت کالج، کلیان راؤ بھلکے، شیوکمار بھلکے، اسپتال کے سی ای او کرشنا ریڈی اور دیگر موجود تھے۔











0 تبصرے