نقلی سونا فروخت کرتے ہوئے خاتون سے بھاری رقم لوٹنے کے واقعہ ۔ تلنگانہ کے نظام آباد میں 4 افراد گرفتار

نقلی سونا فروخت کرتے ہوئے خاتون سے بھاری رقم لوٹنے کے واقعہ ۔ تلنگانہ کے نظام آباد میں 4 افراد گرفتار


نظام آباد30 نومبر-تلنگانہ کے نظام آباد میں نقلی سونا دکھا کر دھوکہ دہی کرنے والی ٹولی کو پولیس نے برق رفتاری سے گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نظام آباد ڈویژن ایل راجہ وینکٹ ریڈی کے مطابق چار ملزمین نے خاتون سے سونا فروخت کرنے کے بہانے 5 لاکھ روپے ہتھیالیے تھے

تاہم پولیس نے صرف دو گھنٹوں میں کیس کو حل کرتے ہوئے تمام ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ 29 نومبر کو شکایت کنندہ خاتون مورا ونتا، ساکن سیتارام نگر کالونی، نے شکایت درج کرائی کہ چار نامعلوم افراد گھر آکر 350 گرام وزنی سونے کا بسکٹ دکھا کر 5 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے۔ بعد میں جانچ کے دوران وہ سونا نقلی ثابت ہوا۔ پولیس تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزمین - تورکا شیوایا، تنیرو انجما، تنیرو انکما اور تنیرو گنگا راجو - ضلع گنٹور آندھرا پردیش سے تعلق رکھتے ہیں اور نقلی سونا فروخت کرنے کی نیت سے نظام آباد آئے تھے۔ انہوں نے شیواجی نگر میں کرائے کے مکان پر رہ کر دھوکہ دہی کی منصوبہ بندی کی اور خاتون سے بار بار دودھ لینے کے بہانے ملاقات کرکے اسے قائل کیا۔مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ڈچپلی ریلوے اسٹیشن کے پاس دھاوا کرتے ہوئے چاروں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 5 لاکھ روپے نقد، 960 گرام نقلی سونا (3 فیک گولڈ بسکٹ)، POCO اسمارٹ فون اور LAVA کی پیڈ فون برآمد کیا۔ مقدمہ Cr.No.232/2025 U/s 331(4), 305(a) BNS کے تحت ٹاؤن-V پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ کارروائی نارتھ رورل سرکل انسپکٹر بی سرینیواس اور ٹاؤن V کے ایس آئی ایم گنگادھر کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔ اے سی پی ایل راجہ وینکٹ ریڈی نے کیس کی تیز ترین تحقیقات اور کامیاب گرفتاری پر پولیس ٹیم کی ستائش کی۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910































ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے