نوجوان صحافی دیوراج واناگیری کو کنڑا سیوا رتنا ایوارڈ سے نوازا گیا
بیدر11 نومبر ( نامہ نگار)کیتکی تعلیمی، سماجی و ثقافتی تنظیم کی جانب سے بیدر شہر کے پوجیا چندر باسوا پٹّدیور رنگ مندر میں منعقدہ کنڑا راجیہ اتسو تقریب کے موقع پر، میڈیا کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں بیدر ضلع کے نوجوان صحافی دیوراج واناگیری کو ریاستی سطح کا "کنڑا سیوا رتنا ایوارڈ دیا گیا۔دیوراج، جو ضلع باگلکوٹ کے تعلقہ ایلکل کے گاؤں سنکلہ پور کے رہنے والے ہیں، گزشتہ ایک سال سے اتر کرناٹک نیوز چینل میں بیدر کے نمائندے کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
اپنی دیانتدار اور حقیقت پسندانہ صحافت کے ذریعے وہ بسوادی شروانوں کے نظریات کے مطابق پسماندہ اور دبے کچلے طبقوں کی آواز بنے ہوئے ہیں۔تنظیم کے صدر ہنمو پاجی نے بتایا کہ انہی خدمات کے اعتراف میں دیوراج کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ اس موقع پر بسوگیریہ لنگایت مہامٹھ کے پوجیا پربھو دیورو اور انسائٹ IAS اکیڈمی کے سربراہ جی۔ بی۔ وینایکمار سمیت دیگر معزز شخصیات نے ایوارڈ پیش کیا۔










0 تبصرے