مٹالہ، ہلسور گرام پنچایت کو ٹاون پنچایت میں تبدیل کرنے وزیر کو یاداشت

مٹالہ، ہلسور گرام پنچایت کو ٹاون پنچایت میں تبدیل کرنے وزیر کو یاداشت



بیدر 13 نومبر ( ناز میڈیا ) مٹالہ گرام پنچایت کی کل آبادی20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ بسواکلیان تعلقہ کا بڑا تجارتی مرکز بھی ہے، مٹالہ گرام پنچایت میں بہت سے سرکاری دفاتر نجی دفاتر ہیں جس میں ایک پولیس اسٹیشن ، کمیونٹی ہیلتھ سنٹر ، ویٹنری اسپتال ، سب ڈسٹرکٹ آفس ، پولیس انسپکٹر کا دفتر ، سرکاری کسان رابطہ مرکز ، پری گریجویٹ کالج پوسٹ آفس کرناٹک بینک ، کرناٹک رورل بینک، ڈسٹرکٹ کوآپریٹو سنٹرل بینک ، سمریدھی کریڈٹ کو آپریٹیو سوسائٹی اور کل 16 اسکول مٹالہ گرام پنچایت میں ہیں۔

مٹالہ گرام پنچایت کی آبادی کی کثافت اور جغرافیائی لحاظ سے بہت وسیع ہے، اور موجودہ گرام پنچایت کے تحت اسے ترقی دینا ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ اور ہلسور بھی تعلقہ بن چکا ہے ہلسور کے گرام پنچایتوں کی عوام بھی گرام پنچایتوں کو اپ گریڈ کرنے کی مانگ کر رہی ہے۔ مٹالہ اور ہلسور کی عوام کی مانگ کو لیکر سابق قانون ساز کونسل کے رکن مسٹر وجے سنگھ نے میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے وزیر جناب رحیم خان سے ملاقات کر کے مٹالہ گرام پنچایت اور ہلسور تعلقہ کے گرام پنچایتوں کو اپ گریڈ کر کے ٹاون پنچایت میں تبدیل کرنے کے لئے ایک یاداشت پیش کی تاکہ مٹالہ اور ہلسور کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے پورا کیا جا سکے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910























ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے