تلنگانہ میں بجلی چارجز میں بڑا اضافہ متوقع،صارفین کے لئے نئی مشکلات

تلنگانہ میں بجلی چارجز میں بڑا اضافہ متوقع،صارفین کے لئے نئی مشکلات



حیدرآباد، 30 نومبر ( ناز میڈیا)تلنگانہ میں بجلی چارجز میں اضافے کے امکانات تیز ہوتے جارہے ہیں،اورڈسکُام کمپنیاں سنجیدگی سے کرناٹک میں نافذماڈل اختیارکرنے پر غورکررہی ہیں۔ اندرونی رپورٹس کے مطابق اگریہ ماڈل نافذہوا تو لاکھوں گھریلوصارفین براہِ راست متاثرہو سکتے ہیں۔کرناٹک میں حالیہ اضافہ درج ذیل ہے۔100 یونٹس تک - 5.55 روپے فی یونٹ۔200 یونٹس تک - 7.10 روپے فی یونٹ200 یونٹس سے زائد - 8.15 روپے فی یونٹ اسی طرزپرتلنگانہ میں بھی نئی ٹیرف سلیبز نافذ کرنے کی تجاویز زیرِغور ہیں۔اگرتلنگانہ میں کرناٹک جیساماڈل نافذکیاجاتا ہے تومتاثرہونے والے اہم گروپ یہ ہوں گے۔وہ صارفین جوگھر جیوتی اسکیم کے تحت نہیں آتے۔وہ گھریلو صارفین جن کاخرچ 200 یونٹس سے زیادہ ہے۔وہ گھرانے جو سبسیڈی پر مکمل یا جزوی انحصارکرتے ہیں۔اس کے علاوہ، بالواسطہ طریقوں سے بھی بلوں میں اضافہ کرنے کی متعدد تجاویز شامل کی گئی ہیں،جن پرغور جاری ہے۔ریاست کی دونوں بجلی تقسیم کار کمپنیاں-نارتھرن ڈسکُام اور سدرن ڈسکُام-نے اپنی سالانہ آمدنی اور خرچ کی رپورٹس تلنگانہ بجلی ریگولیٹری کمیشن (ٹی ایس ای آر سی) کے سامنے سربمہر لفافوں میں جمع کرادی ہیں۔رپورٹس میں شامل نکات یہ ہیں۔ اداروں کی سالانہ آمدنی،بڑھتے ہوئے اخراجات،موجودہ مالی خسارہ،ڈسکُام کمپنیوں کاکہناہے کہ خسارہ کم کرنے کے لیے صرف دوراستے ہیں۔1. بجلی چارجز میں اضافہ،2.حکومت سے سبسیڈی میں اضافہ حاصل کیاجائے۔گزشتہ سال حکومت نے 13ہزارکروڑروپئے سے زائد سبسیڈی دی تھی، لیکن ڈسکُام کمپنیوں کے مطابق یہ رقم ناکافی ہے۔یہ رپورٹس 30 نومبر تک جمع کرنی تھیں،لیکن تاریخ اتوارہونے کے باعث انہیں ایک دن پہلے جمع کرادیاگیا۔بلدیاتی انتخابی ضابطہ نافذہونے کی وجہ سے رپورٹس فی الحال نہ کھولنے کافیصلہ کیاگیا ہے۔امکان ظاہرکیاجارہاہےکہ18 دسمبر کو انتخابی ضابطہ ختم ہوتے ہی(ٹی ایس ای آر سی)ان سربمہر رپورٹس کو کھولے گا،جس کے فوراًبعدتلنگانہ کے نئے بجلی چارجز سے متعلق فیصلے کااعلان ہو سکتاہےریاست بھر کے صارفین ان فیصلوں کابےچینی سے انتظار کر رہے ہیں۔تلنگانہ میں بجلی چارجز میں اضافے کے امکانات تیز ہوتے جارہے ہیں، اور ڈسکُم کمپنیوں کا کرناٹک ماڈل اختیارکرناایک بڑا فیصلہ ثابت ہو سکتاہے۔سیل بندرپورٹس کے کھلنے کے بعد بجلی کے نئے نرخ واضح ہوں گے،جن سے ریاست بھر کےصارفین کے بجلی بلوں پرنمایاں اثرپڑنے کاامکان ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
































ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے