طلبا و نوجوانوں کی دستور کے بنیادی حقوق سے آگاہی ضروری آل انڈیا سٹی زنس لیگل اکاڈمی کے زیر اہتمام سٹی اکیڈمی اسکول میں جلسہ یوم دستور

طلبا و نوجوانوں کی دستور کے بنیادی حقوق سے آگاہی ضروری  آل انڈیا سٹی زنس لیگل اکاڈمی کے زیر اہتمام سٹی اکیڈمی اسکول میں جلسہ یوم دستور 


گلبرگہ 26 نومبر ( ناز میڈیا) آل انڈیا سٹی زنس لیگل اکاڈمی ضلع گلبرگہ کے زیر اہتمام بتاریخ 26 نومبر بروز چہارشنبہ 2 بجے دن دی سٹی اکیڈمی انگلش میڈیم اسکول زمزم کالونی گلبرگہ میں جلسہ یوم دستور  منعقد ہوا عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ صدر آل انڈیا سٹی زنس لیگل اکاڈمی ضلع گلبرگہ نے جلسے کی صدارت کی جبکہ ڈاکٹر تنویر جمال پرنسپل دی سٹی اکیڈمی انگلش میڈیم  اسکول گلبرگہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی کارروائی کا آغاز طالب علم محمد شاہد خان کی قرات کلام پاک سے ہوا سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کنونیر آل انڈیا سٹی زنس لیگل اکاڈمی ضلع گلبرگہ نے ابتدائی تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حالات میں جبکہ اسکول کالجس کے نصاب سے مسلمانوں کی تاریخ کو مٹانے کی سازش کی جا رہی ہے سٹی زنس لیگل اکاڈمی کی جانب سے وقتا فوقتاً اسکولوں کالجوں میں جلسوں کے انعقاد کے ذریعے مسلم حکمرانوں مسلم مجاہدین آزادی اور مسلمانوں کی شاندار تاریخ سے متعلق طلباء کو بھرپور معلومات فراہم کی جارہی ہیں اس طرح انہیں 

اپنی تاریخ پر فخر کرنے اور اسلاف کے کارناموں سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے ڈاکٹر تنویر جمال نے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ دی سٹی اکیڈمی انگلش میڈم اسکول میں مختلف موقعوں کی مناسبت سے جلسوں کے انعقاد کے ذریعے طلبا و طالبات کو ہماری تاریخ اور عظیم شخصیات سے روشناس کروایا جاتا ہے انہوں نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ اچھے شہری بنیں اور اپنے والدین کا نام روشن کریں حیدر علی باغبان نائب صدر آل انڈیا سٹی زنس لیگل اکاڈمی  ضلع گلبرگہ نے کہا کہ دستور میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے واقف ہونا طلباء کیلئے بے حد ضروری ہے افضال محمود جنرل سیکریٹری جوائنٹ ایکشن کمیٹی ضلع گلبرگہ نے سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے حوالے سے کہا کہ دستور کی تمہید پری ایمبل کو دستور کے بنیادی ڈھانچے  کی حیثیت حاصل ہے جس میں کسی قسم کی ترمیم ممکن نہیں ہے افضال محمود نے کہا کہ موجودہ حالات میں جب کہ ہمارے بنیادی حقوق پر حملہ کیا جا رہا ہے ہمیں اپنے دستوری حقوق سے واقف ہونا اور ان کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرنا ضروری ہے

 آصف پٹیل معلم دی سٹی اکیڈمی اسکول گلبرگہ نے کہا کہ 26 نومبر کو دستور سازی مکمل ہوئی اور 26 جنوری کو دستور لاگو کیا گیا اس کی تاریخی وجہ رہی ہے پنڈت جواہر لال نہرو نے 1930 میں راوی ندی کے کنارے منعقدہ کانگریس کی لاہور کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ ہم 26 جنوری کو یوم جمہوریہ منائیں گے اسی مناسبت سے 26 جنوری کو ملک کا دستور نافذ کیا گیا عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ نے صدارتی تقریر میں دستور کی تمہید پری امبل میں بیان کئے گئے ملک کے شہریوں کے بنیادی حقوق اور فرائض کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے دستور کی انفرادیت یہ ہے کہ وہ تحریری شکل میں موجود ہے اور اتنا بڑا دستور دنیا کی کسی ملک کا نہیں ہے عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ دستور میں جہاں مذہبی آزادی دی گئی ہے وہیں اظہار خیال تعلیم روزگار تجارت اور دیگر شعبوں میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق دیئے گئے ہیں عبدالجبار گولہ ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ دستور ساز کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر راجندر پرساد تھے جو ملک کے پہلے صدر جمہوریہ  ہوئے جبکہ دستور کی مسودہ تیار کرنے والی کمیٹی کے چیرمین ڈاکٹر بی آر  امبیڈکر تھے آخر میں انور سلیدار جوائنٹ سیکریٹری جوائنٹ ایکشن کمیٹی گلبرگہ نے شکریہ ادا کیا آصف پٹیل نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے مبین احمد زخم شاعر و صحافی رکن آل انڈیا سٹی زنس لیگل اکاڈمی لیگل  ضلع  گلبرگہ عابد حسین پٹیل سماجی کارکن بشیر عالم صحافی میر آصف علی کے علاوہ ٹیچرس اور طلبا و طالبات نے پروگرام میں شرکت کی

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910





























ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے