بی آر ایس (GHMC) انتخابات کے لیے تیار ، کے ٹی آر کی قائدین کے ساتھ اہم میٹنگ

بی آر ایس (GHMC) انتخابات کے لیے تیار ، کے ٹی آر کی قائدین کے ساتھ اہم میٹنگ


حیدرآباد 24 نومبر 2025 (نامہ نگار ) بی آر ایس کے ورکنگ پریزیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے آج تلنگانہ بھون میں گریٹر حیدرآباد کے بی آر ایس ایم ایل ایز، ایم ایل سی اور جی ایچ ایم سی کارپوریٹرس کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران کے ٹی آر نے کل منعقد ہونے والے جی ایچ ایم سی کونسل اجلاس کے تناظر میں پارٹی ارکان کو واضح ہدایات دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پارٹی کونسل اجلاس میں مضبوط اور منظم حکمت عملی اپنائے اور عوامی مسائل کو موثر انداز میں اٹھائے۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں شہری ترقیات، بنیادی سہولیات، جاری پروجیکٹس اور گریٹر حیدرآباد سے متعلق مستقبل کی پالیسیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کے ٹی آر نے منتخب عوامی نمائندوں سے کہا کہ وہ نچلی سطح پر عوام سے اپنا رابطہ مزید مضبوط کریں اور دیانتداری کے ساتھ شہری مسائل کو حل کرنے پر توجہ دیں۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910





























ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے