منظر وقار کی ادبی بصیرت کو خراج تحسین سالگرہ کے موقع پر تہنیتی اجلاس کا انعقاد دوست و احباب کا اظہار خیال

منظر وقار کی ادبی بصیرت کو خراج تحسین سالگرہ کے موقع پر تہنیتی اجلاس کا انعقاد دوست و احباب کا اظہار خیال


گلبرگہ 6 دسمبر ( ناز میڈیا) ممتاز طنز  و مزاح نگار افسانچہ نگار منظور وقار کی سالگرہ کے موقع پر مجیب علی خان کلچرل فورم گلبرگہ کے زیر اہتمام کل بتاریخ 5 دسمبر بروز جمعہ دوپہر 3  بجے مجیب علی خان میوزیم میں تہنیتی تقریب منعقد ہوئی سید نذیر الدین متولی سرپرست مجیب علی خان کلچرل فورم گلبرگہ نے صدارت کی سعید شاہد صاحب حالیمقیم امریکہ موظف پروفیسر گورنمنٹ کالج گلبرگہ انجنیئر عارف مرزا سیکریٹری ادارہ ادب اسلامی ہند گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی کارروائی کا آغاز اغاز ناصر عظیم کی قرات کلام پاک اور ڈاکٹر سخی سرمست کی نعت خوانی سے ہوا مجیب علی خان صدر مجیب علی خان کلچرل فورم گلبرگہ نے خیر مقدم کرتے ہوئے منظور وقار کی شخصی خوبیوں کو سراہا انہوں نے کہا کہ سالگرہ کے موقع پر منظور وقار کا تہنیتی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے اس طرح کے اجلاس شخصیات کو ایک دوسرے سے قریب لاتے ہیں انہوں نے گلپوشی کو شہر گلبرگہ کی پہچان قرار دیا سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست نے منظور وقار سے اپنی دیرینہ 40 سالہ دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ منظر وقار نہایت بلند حوصلہ اور باہمت شخصیت کے متحمل ہیں

 انہوں نے منظر وقار کی روزنامہ بہمنی نیوز میں کالم نگاری اور پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں ان کی تحریریں ادبی مذہبی حلقوں میں تہلکہ مچا دیا کرتی تھیں عزیز اللہ سرمست نے منظور وقار کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تہنیتی اجلاس کو بامقصد قرار دیتے ہوئے ادباء و شعراء  اور دیگر شخصیات کی سالگرہ کا اہتمام کرتے ہوئے ان کے کارناموں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے پر زور دیا عارف مرزا نے کہا کہ منظر وقار کی تحریریں قاری کے ذہن کو جھنجھوڑتی اور متاثر کرتی ہیں

 انہوں نے مزید کہا کہ منظور وقار طنز و مزاح نگاری کے ذریعے سماج کو ائینہ دکھانے کا کام کر رہے ہیں عارف مرزا نے کہا کہ منظور وقار کی ادبی بصیرت اور ان کی تحریروں کی شگفتگی اور انہیں اپنے ہم عصروں میں ممتاز بناتی ہے محترمہ زیبا تبسم صدر آل انڈیا اردو ڈیولپمنٹ ویلفیر ٹرسٹ بنگلور نے کہا کہ منظور وقار قلم کو صرف چلاتے نہیں ہیں بلکہ احساسات کو لفظوں میں ڈال کر دلوں تک پہنچانے کا فن جانتے ہیں ان کے افسانچے چھوٹے ضرور ہوتے ہیں لیکن اثر بہت گہرا چھوڑتے ہیں یوسف منیار این آر آئی نے کہا کہ منظور وقار کی تحریریں الفاظ کا مجموعہ نہیں بلکہ دل و دماغ کے اندر اتر جاتی ہیں

 انہوں نے کہا کہ منظور وقار کے افسانچوں  میں معاشرے کا چہرہ نظر آتا ہے یوسف منیار نے منظور وقار کی خاکہ نگاری کی انفرادیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاکے میں شخصیت کا مکمل وجود پیش کرتے ہیں مہمان خصوصی سعید شاہد نے منظور وقار سے اپنے دیرینہ روابط کا ذکر کرتے ہوئے  انہیں  ایک مخلص شخصیت قرار دیا انہوں نے سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست کی صحافتی جدوجہد کو بھی خوب سراہا مجیب علی خان عزیز اللہ سرمست امیر پٹیل غوث پٹیل عارف منیار زیبا تبسم یوسف منیار ڈاکٹر انیس صدیقی رکن کرناٹک اردو اکاڈمی معروف ادیب و نقاد ڈاکٹر غضنفر اقبال سہروردی نے منظور وقار کو تہنیت پیش کی اور ان کی سالگرہ پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا آخر میں وسیم عارف خازن مجیب علی خان کلچرل فورم گلبرگہ نے اظہار تشکر کیا ہوا

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910


































ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے