اسکولی طلباء نے آف لائن امتحان کے خلاف کورٹ سے رجوع کیا سپریم
نئی دہلی11 نومبر ( ناز میڈیا )سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) اور آئی سی ایس ای کی 10ویں اور 12ویں جماعت کے وقفے وقفے سے امتحان صرف آف لائن موڈ (کلاس روم میں بیٹھ کر) منعقد کرنے کے خلاف کئی طلباء نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
طلباء نے کورونا کی وبا کے بڑھنے کے امکان کا حوالہ دیتے ہوئے متبادل انتظام کے طور پر امتحان آن لائن میڈیم سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سی بی ایس ای 16 نومبر سے اور آئی سی ایس ای 22 نومبر سے امتحانات منعقد کرنے جا رہی ہے۔
ابھیودیہ چکما سمیت چھ طلباء کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آف لائن امتحانات کرانے سے کورونا وبا کی زد میں آنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ ایسی صورتحال میں صرف آف لائن ذرائع سے امتحانات کا انعقاد ان کے صحت کے حق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو امتحان کے حوالے سے جاری کردہ جانکاریاں کو منسوخ کرنے اور اس کی جگہ پر نظر ثانی شدہ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے