12, November, update


دسمبر 4 کو جی ایچ ایم سی انتخابات !:



 12؍نومبر ( ناز میڈیا )  4 دسمبر کو جی ایچ ایم سی انتخابات کروائے جانے کا عہدیداروں نے امکان ظاہر کیا ہے۔ ممکن ہے کہ نوٹیفکیشن دیوالی کے اگلے دن جاری کر دیا جائے گا۔ اس خصوص میں الیکشن کمیشن نے انتخابات کی سرگرمیاں تیز کردی ہے۔ ٹی آر ایس پارٹی کو امید ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں جی ایچ ایم سی انتخابات ہوں گے۔

دباکہ ضمنی انتخاب میں میں حکمران جماعت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹی آر ایس پارٹی جی ایچ ایم سی انتخابات میں دباکہ انتخاب کے اثرات سے پہلے گریٹر حیدرآباد کے انتخابات کروانے کی حکمت عملی میں مصروف ہے۔ اس سلسلہ میں تلنگانہ الیکشن کمیشن جلد ہی مسلّمہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ قطعی اجلاس طلب کریں گا۔ جس میں انتخابات کے انتظامات، ووٹر لسٹ، وارڈس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ساتھ ہی موجودہ پولنگ اسٹیشنوں اور ووٹرز کی تعداد کی جانچ پر بھی غورو خوص کیا جائے گا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے