تلنگانہ میں دیپاولی کے موقع پر پٹاخے جلانے پر پابندی عائد
حیدرآباد: 12؍نومبر ( ناز میڈیا ) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست میں دیپاولی کے موقع پر پٹاخے جلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں ایک وکیل کی جانب سے دائر کردہ عرضی کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ راجستھان ہائی کورٹ نے ریاست میں پٹاخے جلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔عدالت نے کہا کہ تلنگانہ میں بھی حکومت کو چاہیے کہ وہ پٹاخے جلانے پر پابندی لگا دے۔ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ پٹاخے فروخت کرنے اور خریدنے والوں کے خلاف معاملات درج کرے۔ عدالت نے 19 نومبر تک جوابی حلفنامہ داخل کرنے کی حکومت کو ہدایت دی۔عرضی گذار نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر پٹاخے جلانے سے عوام کو مشکلات آسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ پڑوسی ریاست حکومت آندھراپردیش نے 14نومبرکو ہونے والی دیوالی کے موقع پر پٹاخے جلانے کے لئے لوگوں کو صرف دو گھنٹے کی اجازت دی ہے۔ایک سرکاری حکم اس سلسلہ میں ریاستی محکمہ صحت وخاندانی بہبود کی جانب سے جاری کیا گیا جس پر چیف سکریٹری نیلم ساہنی نے دستخط کئے۔ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ پٹاخے صرف 8بجے شب تا 10بجے شب ہی جلائے جاسکتے ہیں۔یہ فیصلہ آلودگی کی سطح میں اضافہ پر آلودگی کی سطح میں کمی کے لئے نیشنل گرین ٹریبونل کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے پیش نظر کیاگیا ہے۔
0 تبصرے