نلگنڈہ میں شرابی نوجوان پولیس کی پیٹرولنگ کار لے کر فرار


:13؍نومبر ( ناز میڈیا )  ضلع نلگنڈہ کے میریال گوڈہ میں ایک شرابی نوجوان پولیس کی گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے دوسری گاڑی کے ذریعہ میٹرولنگ کی اِنوا کار کا پچھا کرتے ہوئے اُسے پکڑ لیا۔ تاہم اس دوران نوجوان نے گاڑی کو ٹکر دے دی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی سوشل میڈیا میں مختلف بحث اور کامینٹس شووع ہوگئے۔

ضلع کے عیدولہ گوڑہ کے ایک وینچر میں گزشتہ شب چار نوجوان شراب نوشی کررہے تھے۔ انسپکٹر رمیش پیٹرولنگ کر رہے تھے۔ اس دوران انہیں دیکھا اور کار سے اتر کر نوجوانوں کے قریب پہنچے اور پوچھ کچھ میں مصروف ہوگئے۔ اس دوران ایک نوجوان نے انسپکٹر رمیش کو چکمہ دیکر پٹرولنگ گاڑی میں داخل ہوگیا اور گاڑی کو کوداڑ علاقے کی طرف لے کر فرار ہوگیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے