ایک ساتھ 70 سال زندگی گزارنے کے بعد 91سالہ بیوی کا قتل



:31؍نومبر ( ناز میڈیا ) بیوی سے محبت اور اس کی دیکھ بھال معمر شوہر کے لئے دشوار بن گئی اور وہ اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ ایک 90 سالہ جرمن شخص نے 70 سالہ ازدواجی زندگی ساتھ گزارنے کے بعد ڈیمینشا کی شکار 91 سالہ بیوی کو جان سے مار دیا تھا۔ اُس کا دعویٰ ہے کہ اُس نے اپنی بیوی کی محبت میں یہ قدم اُٹھایا ۔ جرمن صوبے بویریا کے ایک شہر 'گمُنڈ‘ سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے وُرسبرگ کی علاقائی عدالت کے سامنے اس مجرمانہ کارروائی کا اقرار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُس نے ایسا خود غرضی یا دشمنی کے تحت نہیں بلکہ اپنی بیوی کی محبت میں کیا ہے۔

اُس نے عدالت کے سامنے بیان میں مزید کہا،''میں کئی دہائیوں تک اپنی بیوی کی خدمت کی اور اُس کی دیکھ بھال کرتا رہا، تاہم وہ ڈیمینشیا کے عارضے میں مبتلا ہونے کے سبب جس قدر اذیت میں تھی، کسی نا کسی نے تو اُس کی مشکل آسان کرنا ہی تھی۔ میں اُس کی تکلیف مزید نہیں دیکھ سکتا تھا۔‘‘ عدالت نے 12 نومبر 2020 ء جمعرات کے روز اس 92 سالہ شخص کی دو سال کی سزا کو معطل کر نے کا اعلان کیا۔ اس نے اپنی بیوی کا نومبر 2019 ء میں مُنہ کمبل میں دبا کر سانس روک دی تھی۔

اس شخص نے اپنے بیان میں کہا تھا،'' میں اور میری بیوی 70 سال سے ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔ ہنسی خوشی ایک خوشحال جوڑے کی مانند تھے۔‘‘ اس کی بیوی ڈیمینشیا کے عارضے میں مبتلا تھی، کئی دہائیوں سے وہ اپنی بیوی کی دیکھ بھال خود کر رہا تھا۔ اُس کے بقول،'' گھر میں کسی شدید بیمار فرد کی دیکھ بھال کرنے کی دشواریوں کے سبب زندگی کی امنگ اور طاقت دونوں ختم ہوتی چلی گئی۔‘‘ یہ شخص 24 گھنٹے اپنی بیوی کی تیمارداری، اُس کی دیکھ بھال کیا کرتا تھا یہاں تک کہ وہ 91 سال کی عمر کو پہنچ گئی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے