حیدرآباد میں دن کا درجہ حرارت معمول ڈگری سے زائد
حیدرآباد: 10؍دسمبر ( ناز میڈیا ) موسم سرما کے دوران شہر حیدرآباد میں دن کا درجہ حرارت معمول سے چند ڈگری زائد درج کیاجارہا ہے جبکہ دوسری طرف رات کے درجہ حرارت میں معمول سے قدرے کمی دیکھی جارہی ہے۔
گذشتہ روز اعظم ترین درجہ حرارت 30.5ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا جو معمول سے 1.5ڈگری زائد ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے نتیجہ میں حیدرآباد میں دن اوررات کے درجہ حرارت میں ایک یا دو ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔موسمیات نے کہاکہ آئندہ دو تا تین دنوں کے دوران درجہ حرارت میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔
0 تبصرے