گھریلوں سلینڈر میں 50 روپئے کا اضافہ کردیا گیا
بیدر :15؍نومبر ( ناز میڈیا ) آئل کمپنیوں نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا ہے ۔ 14.2 کلو والے سلینڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پانچ کلو گرام کے سلینڈر کی قیمت میں 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ 19 کلو کے سلینڈر میں ساڑھے 36 روپے کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے یکم دسمبر 2020 کو بھی گھریلو گیس سلینڈر کے دام بڑھائے گئے تھے ۔ 19 کلو گرام والے کمرشیل گیس سلینڈر کے دام میں 55 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا ۔ حالانکہ ایچ پی سی ایل ، بی پی سی ایل ، آئی او سی نے رسوئی گیس سلینڈر کے دام میں کوئی تبدیلی نہی کی تھی ۔
0 تبصرے