بیدر میں دو روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد
بیدر دسمبر 19 (ناز میڈیا ) بیدر میں کرناٹک اسکل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور شنکر آئی ہاسپٹل بینگلور کے اشتراک سے گورنمنٹ اربن پرائمری ہیلتھ سینٹر بیدر میں دو روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا
۔
کرناٹک اسکل ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور شنکر آئی ہاسپٹل بینگلور کے اشتراک سے دو روزہ مفت آنکھوں معائنہ کیمپ کا افتتاح عزیز خان سیکرٹری روہی گروپ آف انسٹی ٹیوشن بیدر نے پودے کو پانی دے کر کیمپ کا آغاز کیا
جناب عزیز خان تمام لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنکر آئی ہاسپٹل سب سے اچھا ہاسپٹل ہے
بڑے بڑے آپریشنز کیے جاتے ہیں لینسز اور چشمے مفت دیے جاتے ہیں وہی صولتی اس کیمپ میں بھی دیے جائیں گے
اس موقع پر ڈاکٹر یش شنکر آئی ہاسپٹل بینگلور نے مزید کہا کہ 40 سال سے کم عمر کے لوگوں میں قریب کی بینائی کم دکھائی دینے کی شکایت تھی۔
اس موقع پر بیدری ہینڈی کرافٹ سے جڑے احباب کے علاوہ 150 سے زائد مرد و خواتین کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا
، ڈاکٹر شنکراپپا بومما ، لَشمِکَنت شنکر رو ڈسٹرکٹ اسکل ڈیولپمنٹ افسر بیدر, محمد سلیم الدین چیئرمین بدری ہندکرافٹ بیدر مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی
یہ کیمپ کو گورنمنٹ اربن پرائمری ہیلتھ سینٹر بدری کالونی بیدر میں رکھا گیا تھا
0 تبصرے