اسلامی شادیوں کے رواج کو عام کرنے کی ضرورت


بیدر 20 دسمبر ( ناز میڈیا )ملت اسلامیہ کی خیر خواہی اور بھلائی کے کام اور اس ضمن میں اقدامات وقت کی اہم ضرورت، اسلامی شادیوں کے رواج کو عام کرنا بھی ضروری، ضلع بیدر میں ملتان چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں علماء و دانشوران نے اظہارِ خیال کیا

۔

  بیدر میں ملتان  چیر یٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے صدر حکیم شاہ ضیاء الاسلام جنیدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ کی خیر خواہی اور بھلائی کے کاموں کی خاطر ملتان چیریٹیبل ٹرسٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ جس کے تحت عوام کے لیے فلاحی کام کیے جائیں گے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے