جسٹس ہیما کوہلی تلنگانہ ہائی کورٹ کی نئی چیف جسٹس


جسٹس اروپ کمار گوسوامی آندھراپردیش ہائیکورٹ کے چیف جسٹس
حیدرآباد :( ناز میڈیا ) سپریم کورٹ کالجیم نے تلگو کی دو ریاستوں کے لئے دو نئے چیف جسٹس کا اعلان کردیا ہے۔ جسٹس ہیما کوہلی تلنگانہ ہائیکورٹ کی چیف جسٹس ہوں گی جبکہ سکم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اروپ کمار گوسوامی کو آندھراپردیش ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔ جسٹس ہیما کوہلی اس وقت دہلی ہائی کورٹ میں سینئر جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ امکان ہے کہ سکم ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اروپ کمار گوسوامی کو آندھراپردیش ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا جائے گا ۔ اے پی اور تلنگانہ دونوں ریاستوں کے چیف جسٹس اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کیلئے بالکل تیار ہیں۔ جسٹس ہیما کوہلی نے دہلی یونیورسٹی لاء فیکلٹی کیمپس لا سنٹر سے گریجویشن کیا۔ جسٹس اروپ کمار گوسوامی آندھراپردیش ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہوں گے جسٹس جے کے مہیشوری کا سکم ہائیکورٹ تبادلہ کردیا گیا ہے۔ جسٹس مرلیدھر کو اڈیشہ ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا ہے۔ تلنگانہ ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس راگھویندرا سنگھ چوہان کا اتراکھنڈ ہائیکورٹ کو تبادلہ کردیا گیا۔ اِس سلسلہ میں صدرجمہوریہ کی جانب سے اندرون دو یوم اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے