HAJJ 2021 online form date extended from 10 january

   

    خادم الحجاج کمیٹی کی عازمین حج سے اپیل



دسمبر 18 (ناز میڈیا ) خادم الحجاج کمیٹی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس ہوئی جس میں سیکریٹری نے عازمین حج سے فارم بھرنے کی درخواست کی ہے۔ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں 'خادم الحجاج کمیٹی' کی جانب سے ایک پریس میٹ کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر خادم الحجاج کمیٹی بیدر کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام اس برس حیدرآباد کے بجائے بنگلور ایئرپورٹ سے حج کے لیے روانہ ہوں گے۔   


کمیٹی کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے کہا کہ پہلے کی بنسبت اس برس صرف 25 فیصد ہی عازمین نے حج کا فارم بھرا ہے۔ اس لیے انہوں نے درخواست کی ہے کہ جو صاحب استطاعت ہیں انہیں حج کے لیے جانا چاہیے۔

خادم الحجاج کمیٹی کی عازمین حج سے اپیلخادم الحجاج کمیٹی کی عازمین حج سے اپیل

سید منصور احمد قادری نے ضلع بیدر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ مرکزی حج کمیٹی نے حج فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 10 جنوری کردی ہے۔۔  

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے