سرکاری یونانی میڈیکل کالج قیام کرنے کے لئے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بسواکلیان یونٹ کی جانب سے احتجاج
بسواکلیان 19 جنوری :(صحافی قطب الدین) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بسواکلیان یونٹ کی جانب سے بسواکلیان تحصیل آفس کے روبرو ایک احتجاج بسواکلیان میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج کے قیام کو لے کر منظم کیا گیا اور سرکاری یونانی میڈیکل کالج و اسپتال کے قیام کے سلسلے میں تحصیلدار بسواکلیان کے توسط سے ایک یاداشت وزیر اعلیٰ کرناٹک کوروانہ کی گئی
جس میں بسواکلیان میں سرکاری یونانی میڈیکل کالج کے قیام کرنے کا مطالبہ کیا گیا اورآنیوالے اسمبلی کے بجٹ سیشن میں اس تعلق سے پرپوزل رکھنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر ذبیح اللہ خان کنوینر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی جانب سے سال 2016سے سرکاری یونانی میڈیکل کالج کے قیام کی کوشش جاری ہے۔انہوں نے اس کی ضرورت اور افادیت پر بھی روشنی ڈالی۔ برادر نواز احمد رکن شوریٰ یس آئی او کرناٹک، برادر محمد فہیم الدین صدر مقامی،شیخ مدثر، میر آصف علی کے علاوہ دیگر طلبہ موجود تھے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے