کمال نگر کے دیہات میں ڈپٹی کمشنر کا دورہ معذورین اورضعیف افراد کے مسائل کی جانکاری BIDAR UPDATE 24/2/2021

کمال نگر  کے دیہات میں ڈپٹی کمشنر کا دورہ معذورین اورضعیف افراد کے مسائل کی جانکاری 


بیدر 24 فروری ۔( ناز  میڈیا )حکومت کرنائک کی جانب سے دیہاتوں میں معذور اور ضعیف افراد کے مسائل کی جانکاری کیلئے ریاست کے تمام ڈپٹی کمشن کو ہدایت دی کہ وہ دیہات جا کر وہاں پر قیام کریں اور عوام کے مسائل کی جانکاری لیں ۔ اس ضمن میں بیدر کے ڈپٹی کمشنر رام چندرن ار نے کمال نگر کے دیہات سنگما کو 22 فروری کا دورہ کیا اور وہاں پر قیام  کرتے ہوئے جسمانی طور پر معذور اور ان کے تین افراد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کے مسائل کی سماعت کی ۔ معذورین اورضعیف افراد کے مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے انتظامیہ عوام کی دبلی کی اسکیم  کے تحت مسائل پر ضروری کاروائی انجام دی گئی ضلع کے دیگر عہدے دار اس میں شامل ہوتے ہوئے عوام کے مسائل کوقلمبند کیا اور ضروری مسائل کو بروقتل کیا ۔

وہیل چیر پر بیٹھے ہوئے بابو راؤ  نے تقریب کے دوران اس ڈائس تک پہونچا اور اس کے بیان کو ریکارڈ کیا ۔ اس نے کہا کہ اس کو ابھی تک معذور پان کا کارڈ نہیں ملا ہے ۔ اس وقت ڈپٹی کمشنر نے متعلق محکمہ کو ہدایت دے کہ اس فرد کے مسئلے کو اندرون پانچ دن میں حل کرکے مجھے رپورٹ دیں ضلع میں 2011 کی مردم شماری کے تحت ضلع میں 42.666 جسمانی طور پر معذور ہیں محکمہ معذورین کے عہدے دار نے بتایاکہ اب تک 33 ہزار معذور افرادی کارڈ جاری کردیے گئے ہیں -

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے