حضرت سید شاہ امیر الدین قادری سربقاءؒ کا سالانہ عرس شریف
بسواکلیان 17 اپریل ( ناز میڈیا ) سید حفیظ الدین قادری سربقاء خلیفہ اکبر سید شاہ پیر پاشاہ قادری کی اطلاع کے مطابق حضرت سید شاہ امیر الدین قادری سربقاءؒ بسواکلیان شریف کا سالانہ عُرس شریف کا آغاز 5 رمضان المبارک بروز اتوار بعد نماز تراویح غُسل مبارک 6رمضان المبارک بروز پیر بعد نماز عصر بمکان ممدوح سے نکل کر آستانہ شریف پہنچے گا صندل مالی بدست مبارک سجادہ نشےن حضرت سید حامد پاشاہ قادری سربقاءصندل مالی انجام دے گے۔7رمضان المبارک مختصر محفل چراغاں 8 بعد نماز عصر مختصر محفل سماع و ختم القرآن منعقد ہوگا۔ کوڈ19کی وجہہ سے تمام تقریب مختصر کیے گئے ہیں۔خلفاءاکرام اور مُریدین کو ہی اجازت ہے۔ مُراسم عُرس مےں تمام حضرات سماجی فاصلہ کو برقرا ر رکھے اور ماسک کا استعمال لازمی طور پر کرنا ہوگا ۔ عام عوام الناس کو داخلہ کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے