بیدر کے ( ایچ آر ایس) گروپ نے ویکسین کاپہلاڈوز حاصل کیا
بیدر۔29 مئی ( ناز میڈیا ) بیدر کے( ایچ آر ایس) گروپ نے 28مئی جمعہ کو کورونا سے بچاؤ کاویکسین لیا۔ تفصیلات کے بموجب ( ایچ آر ایس) بیدر کے گرو پ لیڈر جناب محمدشعیب الدین نے اردو ہال، تعلیم صدیق شاہ بیدر میں کوویڈ۔ 19کورونا مرض سے بچاؤ کے لئے ویکسین کاپہلاڈوز لیا۔ ان کے ساتھی جناب محمد ذاکر نے بھی آج پہلا ڈوز لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر سہیل حسین ایڈمنسٹریشن میڈیکل آفیسر ایم سی ایچ 100 بدید ہوسپٹل بیدر اورطبی شعبہ کے دیگر افراد موجودتھے۔ جناب محمد شعیب الدین ( ایچ آر ایس) گروپ لیڈر بیدر نے اس موقع پر بیدر کی عوام خصوصاً18تا44سال عمر کے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لیں۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے