شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے 17ستمبر سے معذورین کیلئے مفت تشخیص کیمپ تین روز تک

شاہین ادارہ جات بیدر کی جانب سے 17ستمبر سے معذورین کیلئے مفت تشخیص کیمپ تین روز تک

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

بیدر 11ستمبر۔ ( ناز میڈیا )منسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ ایمپارومنٹ گورنمنٹ آف انڈیاکے تحت ایم ایس دین دیال اپادھیائے نے 17، 18 اور 19 /ستمبرکو معذوروں کی مفت تشخیص کا کیمپ منعقد کررہی ہے۔ نئی دہلی اور حیدرآباد سے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم 17 ستمبر کو صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک تعلقہ بیدر‘ اوراد‘18ستمبر تعلقہ بسواکلیان‘بھالکی‘کمال نگراور19ستمبرء تعلقہ ہمناآباد‘چٹگوپہ کے معذورین کی تشخیص کریں گے۔ معذور افراد اپنے نام متعلقہ گرام پنچایتوں‘ضلع معذور بہبود دفترپہنچ کررجسٹر کروائیں۔ اس کے علاوہ شاہین ادارہ جات بیدر کے ضلع کے برانچس پر بھی اپنا نام رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ صدر ڈاکٹر کرشنن نائر نے کہا کہ کیمپ میں معذوروں کامکمل پیمائش سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ سائز تصویر، انکم سرٹیفکیٹ اور آدھار کارڈ کے ساتھ شرکت ضروری ہے۔

شاہین ادارہ جات بیدر کے چیرمن ڈاکٹر عبدالقدیر نے کہا کہ دین دیال اپادھیائے جنوبی علاقائی مرکز برائے جسمانی معذورین تنظیم سکندرآباد، اگلے دن ایم آر کمپنی کی وہیل چیر‘ ٹرائی سائیکل‘ واکر‘ مصنوعی پیر کے علاوہ 12 مختلف اقسام کے آلات تقسیم کرے گی، بشمول کٹ، اسمارٹ کین، ADL کٹ اور جذام کے متاثرین میں ادویات تقسیم کی جائیں گی۔ شاہین آرگنائزیشن کی جانب سے معذور افراد کو ضلع کے متعلقہ تعلقہ مراکز سے شاہین ادارہ جات بیدر میں منعقد کیمپ پر لانے کے لیے بس سروس کا اہتمام کیا جائے گا۔ کیمپ اور بس کی سہولیات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ٹول فری نمبر 18001216235۔رابطہ کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ 2008 میں شاہین ادارہ جات بیدر میں منعقدہ کیمپ میں جملہ900 معذور افرادمستفید ہوئے تھے۔ضلع کے معذور افراد سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس کیمپ سے فائدہ اٹھائیں۔شاہین ادارہ جات بیدر‘ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ فورم، ویلفیئر کرناٹک فاؤنڈیشن، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن، روٹری کلب بیدر، انڈیا اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز، رابطہ ملت، ڈاکٹر سیل فون شو روم۔ سدھاریڈی فاؤنڈیشن، مدار تنظیم، امائنرٹیزریکرومنٹ فورم اور ایچ آر ایس کے باہمی اشتراک سے کیمپ منعقد کیا جارہا ہے۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

 & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے