تلنگانہ کے ایک ضلع کلکٹر کی بیوی کی سرکاری ہاسپٹل میں زچگی

تلنگانہ کے ایک ضلع کلکٹر کی بیوی کی سرکاری ہاسپٹل میں زچگی


حیدرآباد 10 نومبر ( ناز میڈیا )تلنگانہ کے بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کلکٹر انودیپ کی بیوی مادھوی نے بھدراچلم کے سرکاری اسپتال میں ایک بچہ کو جنم دیا۔ کلکٹر انودیپ نے اپنی حاملہ بیوی کو منگل کی آدھی رات کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ ڈی سی ایچ ایس ڈاکٹر ایم مکنتیشور راؤ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رام کرشنا کی نگرانی میں ڈاکٹروں نے ان کے ضروری ٹیسٹ کئے۔ رات ایک بجے کے بعد سیزیرن آپریشن کیا گیا ۔ کلکٹر انودیپ کی بیوی نے بچہ کو جنم دیا۔بتایا جاتا ہے ضلع کلکٹر چند ماہ سے سرکاری ہاسپٹل میں ہی اپنی بیوی کا علاج کروارہے تھے ۔ مقامی عوام نے سرکاری اسپتالوں میں مزید اعتماد پیدا کرنے کے لیے کلکٹر کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ کلکٹر انودیپ کا تعلق جگتیال ضلع کے میٹ پلی سے ہے اور انھوں نے دو سال قبل سیول سروس کے امتحانات میں قومی سطح پر ٹاپ کیا تھا

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے