بی جے پی حکومت کے خلاف بیدر ضلع کانگریس کمیٹی کا خاموش بیٹھے رہو ستیہ گرہ احتجاج
بیدر 27جولائی ( ناز میڈیا اردو )مرکزی بی جے پی حکومت کی جانب سے تحقیقاتی ایجنسیوں کا بیجا استعمال کرتے ہوئے صدر آل انڈیا کانگریس کمیٹی شریمتی سونیا گاندھی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے غیر ضروری ہراساں کرنے کے خلاف آج بیدر ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سرکل کے قریب صبح 11 تا شام 4 بجے تک صدر ضلع کانگریس کمیٹی بسوراج جابشٹی کی قیادت میں خاموش بیٹھے رہو ستیہ گرہ احتجاج منظم کیا گیا۔
اس خاموش بیٹھے رہو ستیہ گرہ احتجاج میں صدر ضلع کانگریس کمیٹی بسوراج جابشٹی ، سابق رکن پارلیمنٹ بیدر شری نرسنگ راو سوریہ ونشی ، سابق ایم ایل سی کے پنڈلک راو ، جنرل سیکرٹری ضلع کانگریس کمیٹی ایم اے سمیع ، سیکرٹری ضلع کانگریس کمیٹی احسن کمال پرویز ، نعیم کرمانی ، محمد مصباح ، سابق نائب صدر ضلع کانگریس کمیٹی سارتھ ڈوڈی ، ماروتی شاکا ، ضلع صدر یس سی سیل ڈی کے سنجو کمار ، مکیش گگنور ، شیام راو بمبلگی ،محمد سلطان قریشی ، گوتم بھوسلے، ستیش واگے کے علاوہ دیگر کانگریس قائدین و کارکنان موجود تھے۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے