آئمہ و مؤذنین کے اعزازیہ کی رقم تاحال اکاؤنٹس میں منتقل نہیں

آئمہ و مؤذنین کے اعزازیہ کی رقم تاحال اکاؤنٹس میں منتقل نہیں



حیدرآباد۔27 جولائی (ناز میڈیا اردو ) تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے ائمہ و مؤذنین کے اعزازیہ کی رقومات کی اجرائی کے باوجود محکمہ فینانس کے ادارہ ٹریژری کے ذریعہ ائمہ و مؤذنین کے کھاتوں میں رقومات کی عدم منتقلی پر صدرنشین وقف بورڈ محمد مسیح اللہ خان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اندرون دو یوم تمام ائمہ و مؤذنین کے کھاتوں میں تین ماہ کے اعزازیہ کی فوری طور پر اجرائی یقینی بنانے کے اقدامات کریں اور ٹریژری کے متعلقہ عہدیداروں کو اس بات کی تاکید کی جائے کہ ریاستی وقف بورڈ کی جانب سے رقومات کی اجرائی کے احکام موصول ہونے کے بعد اس میں کسی قسم کی تاخیر نہ کریں۔ محمد مسیح اللہ خان نے بتایا کہ وقف بورڈ سے اعزازیہ کی رقومات کی اجرائی کے احکامات کے باوجود رقومات کی عدم وصولی کی شکایات کا جائزہ لیا گیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان شکایات کے متعلق ٹریژری کے عہدیداروں سے رابطہ کرتے ہوئے فوری اجرائی کو یقینی بنائیں۔ انہو ںنے محکمہ فینانس کی جانب سے کی جانے والی تاخیر کا مستقبل میں اعادہ نہ ہو اس کے لئے ریاستی وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مسئلہ سے واقف کروانے کا منصوبہ تیا رکیا ہے اور وہ جلد ہی اس سلسلہ میں ریاستی وزیر فینانس سے ملاقات کرتے ہوئے نمائندگی کریں گے۔ صدرنشین وقف بورڈ نے بتایا کہ ریاستی وقف بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اعزازیہ کی رقومات کی بروقت اجرائی کے لئے بہتر نظام تیار کیا جا رہاہے اور اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ماہانہ بغیر کسی شکایت کے راست کھاتوں میں رقومات کی منتقلی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔انہو ںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں عہدیدارو ںاور ارکان وقف بورڈ سے تجاویز طلب کی گئی ہیں تاکہ ائمہ و مؤذنین کو ہونے والی دشواریوں کو دور کیا جاسکے۔ محمد مسیح اللہ خان نے کہا کہ ریاستی حکومت بالخصوص چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤاور ریاستی وزیر محمد محمود علی ریاست میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور وقف بورڈ کے ذریعہ شروع کی گئی اسکیمات پر مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے حق میں ہیں اور اس مقصد کے لئے درکار مالیہ کی فراہمی کے متعلق بھی ریاستی وزیر فینانس سنجیدہ ہیں ۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے