بیدر میں 13/ربیع الاول کو 17/واں سالانہ مرکزی جلسہ رحمتہ للعالمین کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد، 14/ربیع الاول کو جلسہ یومِ صحابہ ونعتیہ مشاعرہ، ضلع سطح تحریری، تقریری مقابلے، مجلس استقبالیہ کی تشکیل

بیدر میں 13/ربیع الاول کو 17/واں سالانہ مرکزی جلسہ رحمتہ للعالمین کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد، 14/ربیع الاول کو جلسہ یومِ صحابہ ونعتیہ مشاعرہ، ضلع سطح تحریری، تقریری مقابلے، مجلس استقبالیہ کی تشکیل


بیدر۔ 16ستمبر( ناز میڈیا اردو ) کاروانِ ادب ومرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بیدر کے زیراہتمام کل بعدنماز ِ عشاء زین فنکشن ہال نزد چوبارہ بیدر میں زیرصدارت الحاج سید صغیراحمد منعقد ہوا۔ اجلاس میں معززین شہر و نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔ حافظ وقاری محمد عبیداللہ خان عطاری کی قرأت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ جبکہ الحاج شفیع الدین، عبیداللہ خان نے نعت شریف پیش کی۔



جس کے بعد صدر کاروانِ ادب ومرکزی رحمت عالم کمیٹی وکنوینر جلسہ فراست علی ایڈوکیٹ مفتی سید سراج الدین نظامی صاحب کامل الفقہ، مفتی محمدفیاض الدین نظامی خطیب جامع مسجد، مفتی محمد خواجہ معین الدین نظامی نے مخاطبت کرتے ہوئے کہاکہ یہ بابرکت جلسے ملت اسلامیہ کے لئے نشاۃ ثانیہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دنیا میں جب انسانیت تڑپتی، بلکتی اور دم توڑ رہی تھی، ان حالات میں رحمت اللعالمین ﷺ دنیا میں تشریف لاتے ہیں۔ وہیں ساری آزمائشیں ختم ہوجاتی ہیں، ایک انقلاب نمودار ہونے لگتاہے۔ موجودہ حالات میں باطل کی سازشوں کامقابلہ کرنے آپ  ﷺ کی حیات ِ طیبہ اور آپ کی تعلیمات پرعمل کے ذریعہ نئی نسل کو تیار کرنا ہوگا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گہری وابستگی کے بغیر یہ ممکن نہیں۔ آپ ﷺ سے گہری وابستگی مسلمانوں کے اندر ایمانی حرارت پیدا کرتی ہے۔ جس کے ذریعہ مسلمان آنے والے چیلنجس کامقابلہ کرسکتاہے۔ آج ضرورت ہے کہ ایسے جلسے بڑی تعداد میں منعقد کئے جائیں۔ عامتہ المسلمین سے گذارش کی گئی کہ ان محافل میں شرکت کو یقینی بناکر اپنے ایمان کوتازگی بخشیں، اتحاد کامظاہرہ کریں۔ جناب محمد فراست علی ایڈوکیٹ نے کہاکہ گذشتہ کی طرح 14/ربیع الاول کو سالانہ جلسہ یوم صحابہ ؓ و نعتیہ مشاعرہ حضرت محبوب سبحانی ؒ خانقاہ کلاں میں بعدنماز عشاء منعقد کیاجائے گا۔ اسی طرح سالانہ ضلع سطح تحریری وتقریری مقابلے بڑے پیمانے پر منعقد کئے جائیں گے۔ جس کی تفصیل متعاقب دی جائے گی۔ امت مسلمہ کے لئے لازمی ہے کہ ان متبرک محافل میں شرکت کو یقینی بنائیں۔ مجلس استقبالیہ زیرسرپرستی الحاج سید صغیراحمد اور زیر صدارت حضرت مرزا چشتی صابری نظامی تشکیل دی گئی۔ نائب صدور مجلس استقبالیہ الحاج خواجہ شیخ سلیم گتہ دار، جناب نثاراحمد سابق کونسلر ونائب صدر اول عیدگاہ کمیٹی، جناب ارشادخان کھادی بورڈ، الحاج محمد غوث قریشی، جناب عبدالصمد منجووالا، معتمدالحاج سید منصوراحمد قادری انجینئر، شریک معتمد ین الحاج ابراھیم سابق کونسلر، جناب شفیق احمد کلیم، جناب عبدالرحیم خان، جناب حسین منصور، جناب شاہ ناصرقادری اور اراکین استقبالیہ جناب حامدعلی، جناب مقصودعلی مقصود، الحاج محمد سلطان سیٹھ، جناب فتح پٹیل، الحاج عبدالصمد ظفر، جناب شاہنواز، جناب منورشاہد، جناب غلام دستگیر،جناب غلام محی الدین، جناب سید اویس قادری، جناب فہیم الدین بی ایس این ایل،زبیر احمد، جناب عبدالمبین، جناب اظہرالدین سماجی کارکن، الحاج عبدالصمد بہمنی، شاہ شعیب قادری، جناب عبدالئیق، جناب امین الدین نواز، جناب محمد پرویز ودیگر شامل ہیں۔ دعاء کے بعد رات دیرگئے اجلا س کا اختتام ہوا۔ اجلاس کی کارروائی الحاج سید منصوراحمد قادری نےچلائی۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے