گلبرگہ میں آج فاتحہ اربعین صوفی باصفا حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین جنیدی و جلسہ عام
گلبرگہ۔16 ستمبر ( ناز میڈیا اردو ) عبدالقیوم سالار جنگ کی اطلاع کے بموجب انجمن قادر یہ جنیدیہ چشتیہ شیخ روضہ گلبرگہ کے زیر اہتمام کل بتاریخ 17 ستمبر بروز ہفتہ حسب نظام اعمل فاتحه اربعین صوفی باصفا حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین بابا جنیدی پیشرو سجادہ نشین بارگاہ حضرت شیخ دکن و جلسہ عام منعقد ہے جس کی سر پرستی تقدس مآب حضرت ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسر و حسینی صاحب قبلہ سجاده نشین بارگاه حضرت خواجہ بندہ نواز و بانی چانسلر خواجہ بندہ نواز یو نیورسٹی فرمائیں گے اور نگرانی تقدس مآب حضرت ڈاکٹر شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاه شیخ دکن فرمائیں گے ۔ یہ تقاریب تقدس مآب حضرت الحاج سید شاہ حسن شبیر یمنی عقیل با با صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاہ حضرت قبول اللہ سینی روضیہ قر دگلبرگہ کے علاوہ تقدس مآب حضرت سید شاہ حسام الدین حسینی باشم پیر تیغ بر ہند صاحب قبلہ سجادہ نشین آستانہ حضرت تیغ بر ہنہ گلبرگہ کے زیر حمایت منعقد ہوں گے۔ بروز ہفتہ بعد نمازعصر مزار مبارک غفران مآب سجادہ نشین روضه دین پر مراسم صندل مالی انجام دیئے جائیں گے ، بعد نماز مغرب تناول طعام کا اہتمام رہے گا اور بعد نماز عشاء عظیم الشان جلسہ بعنوان ” خانقاہی نظام کی ضرورت واہمیت کا انعقادعمل میں لایا جائے گا جس میں کرناٹک ، آندھرا تلنگانہ، مہاراشٹر ، یوپی کے علاوہ مختلف ریاستوں کے مشہور ومعروف علماۓ کرام مشائخ عظام کے خطابات ہوں گے بالخصوص اشرف ملت شیخ الہند حضرت مولانا سید محمد اشرف اشرفی جیلانی صاحب قبلہ قومی صدر آل انڈیا علما ومشائخ بورڈ نئی دہلی مفکر اسلام حضرت علامہ مولانا مفتی خلیل احمد صاحب قبلہ شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ حیدرآباد کے فکر انگیز خطابات ہوں گے ۔اس موقع پر سیرت تاج المشائخ کتاب کی رسم اجرائی عمل میں آۓ گی ان تقاریب میں معزز مشائخ ،علماء ،سیاسی قائد ین کے علاوہ محبان اولیاء کرام کی کثیر تعداد شریک رہے گی عوام سے گذارش ہیکہ ان تقاریب میں شرکت فرما کر فیضان حضرت شیخ سراج الدین جنیدی سے مستفیض ہوں ۔
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے