آٹوؤں کے سرقہ میں ملوث ملزمین گرفتار ایک ملزم مفرور۔ کمشنر پولیس ناگاراجو کی پریس کانفرنس
نظام آباد 28 اکتوبر (ناز میڈیا اردو ) نابالغ لڑکی کی اغواء میں ملوث ملزم جو 7 سال کی سزاء کاٹنے کے بعد اس کا قیدی نمبر "7586" تھا اس ملزم نے اپنی رہائی کے بعد اسی نمبر سے AP25JA 7586 آٹو چلاتے ہوئے اور آٹوؤں کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث2 ملزمین سید رفیق ولد لال محمد عمر 32 سال پیشہ ڈرائیور کڑیم منڈل نرمل، شیخ صابر ولد برہان عمر 37 سال پیشہ مزدور ساکن جنا رام منچریال ضلع کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔جبکہ ایک ملزمین محمد صمد ولد رفیق عمر 35 سال پیشہ ڈرائیور ساکن خانہ پور نظام آباد مفرور ہے۔ کمشنر پولیس کے آر ناگاراجو نے سنٹرل کرائم اسٹیشن نظام آباد پولیس کمشنر یٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ آج 11:30 بجے دن مصدقہ اطلاع پر سی سی ایس انسپکٹر اور ماکلور پولیس اسٹیشن ایس آئی کی قیادت میں ایک ٹیم نے مشتبہ حالت میں دو افراد کو مانک بھنڈار میں گرفتار کرتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کی۔
0 تبصرے