حکومت پرمیٹرک اسکالر شپ کو دوبارہ جاری کرے : اڈوکیٹ طاہر حسین
بنگلورو29 نومبر ( ناز میڈیا اردو )ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کرناٹک نے بی جے پی کیقیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے اس سال سے ین یس پی کی پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت کلاس 1 سے 8 کے طلباء کو اسکالرشپ منسوخ کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ سرکلر واپس نہ لینے پر ریاست گیر احتجاج کیا جائیگا ، اس سلسلے میں ویلفئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے جو فیصلہ لیا ہے اس سلسلے میں کہا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء آرٹی ای کے تحت مفت اور لازمی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور انہیں اسکالرشپ کی ضرورت نہیں ہے،جبکہ اس ایکٹ کے تعلق سے مرکزی حکومت نے غلط بیانی کی ہے ، حکومت یہ بھول گئی ہے کہ پری میٹرک کے طلباء کو جو اسکالر شپ دی جارہی تھی اس کا مقصد پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء بنیادی تعلیم سے دور نہ رہیں۔بچوں کے اسکول میں داخلے کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، مرکزی حکومت اس سرکیولر کے ذریعے بنیادی تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے حقوق کو پامال کررہی ہے ، بنیادی تعلیم حاصل کرنا آئین کا بنیادی حق ہے۔ حکومت کا یہ فیصلہ واضح طور پرنظام تعلیم کے خلاف ہے اور بی جے پی بچوں کے مستقبل کو مجروح کررہی ہے۔ بھاجپااقتدار میں آنے کے بعد سے کسی نہ کسی طریقے سے آئین اور بنیادی حقوقکوپامال کررہی ہے۔کرناٹک ہائی کورٹ کی طرف سےایک کمیٹی کی تشکیل دی گئی ہے جس میں کورونا وبا کے بعد بنیادی تعلیم سے محروم ہونے والے طلباء کی حقیقت کا انکشاف کیاہے جو کہ نہایت ہی تشویشناک بات ہے ۔ اس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد حکومت کی جانب سے تعلیم سے دور ہونے والے طلباء کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے بجائے انہیں بنیادی تعلیم سے دور کرنے کے لئے مرکزی حکومت نے جو فیصلہ لیا ہے وہ قابل مذمت ہے ۔ حکومت فوری طورپر پری میٹرک اسکالر شپ کو تمام طلباء کے لئے جاری کرے ورنہ تعلیمی پسماندگی میں اضافہ ہوگا۔
0 تبصرے