سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک
بیدر 17 دسمبر ( ناز میڈیا اردو) یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ شہریانِ بیدر کو دی جاتی ہے کہ بیدر شہر میں ایک دردناک حادثہ میں دو بائیک سوار نوجوانوں کی موت ہوئی ہے
بتایا جا رہا ہے 16 دسمبر 2022کی رات کو بیدر بگدل روڈ پر ایک لاری سے بیدر کے دو بائیک سوار سید عبدالفرقان والد سید عبدالسمیع عمر 23 سال طالب علم بی ایس سی نرسنگ ساکن گولہ خانہ بیدر اور محمد عبدالرضوان ولد مرحوم عبدالحفیظ عمر 20 سال ، نورخان تعلم بیدر لاری سے ٹکرانے کی وجہ سے مقام حادثے پر ہی جانبحق ہوگئے اس سے شہر میں غم کا ماحول بنا ہوا ہے دونوں کی نماز جنازہ 17 دسمبر 2022 بروز ہفتہ جامع مسجد میں ادا کی گئی الله مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ( آمین)
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے