انتقال پر ملال
بیدر 20 دسمبر ( ناز میڈیا اردو ) یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ شہریانِ بیدر کو دی جاتی ہے کہ مرحوم سید فرید الدین دائمی کے بڑے فرزند سید نورالا اصفیہ راہی ( پینٹر صاحب ) ساکن مہراج کالونی کا اچانک قلب پر حملے کی وجہ سے 18 دسمبر بروز اتوار کو رات 11 بجے انتقال کر گئے مرحومہ کی نماز جنازہ 19 دسمبر2022 بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد چندا شاہ صوفیہ کنجنشین صوفیہ پورہ بیدر میں ادا کی گی تدفین قبرستان درگاہ حضرت ملتانی بادشاہ رحمۃ اللہ علیہ میں عمل میں آئی پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں مرحوم کے فاتحہ سہ یوم 20 دسمبر بروز منگل بعد نماز ظہر تا عصر مسجد فخر انساء مہراج کالونی بیدر میں رکھی گئی ہے مرحوم کے فرزندانوں نے فاتحہ سہ یوم میں شرکت کی گزارش کرتے ہویے دعائے مغفرت کی گزارش کی ہے اللہ تعالی سے دعا ہے کہ الله مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ( آمین) زائد تفصیلات کےلئے 9886837081 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
0 تبصرے