انتقال پر ملال
بیدر 17 دسمبر ( ناز میڈیا اردو ) یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ شہریانِ بیدر کو دی جاتی ہے کہ محمد یعقوب صاحب مرحوم تمبولی پان کی دکان ترکاری مارکیٹ کے بڑے فرزند محمد نذیر احمد ویٹرنری ڈاکٹر ساکن فیض پورہ بیدر کا 54 سال کی عمر میں اچانک قلب پر حملہ کی وجہ سے 17 دسمبر 2022 بروز ہفتہ کو فجر کے وقت انتقال ہوا مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد مدرسہ محمود گاوان بیدر میں ادا کی جائے گی اور تدفین روبرو درگاہ حضرت مخدوم جی قادری قبرستان چدری روڈ بیدر میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزند اور 1 دختر شامل ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ الله مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا کرے ( آمین)
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910
0 تبصرے