نبی خانہ بیدر میں مفتی حافظ ڈاکٹر سید شاہ مرتضی علی صوفی قادری کا پر مغز خطاب

نبی خانہ بیدر میں مفتی حافظ ڈاکٹر سید شاہ مرتضی علی صوفی قادری کا پر مغز خطاب


بیدر17 ستمبر( نامہ نگار ) اللہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرماکر مؤمنین پر احسان فرمایا ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم تخلیق میں سب سے پہلے ہیں اور بعثت میں خاتم النبین ؐ بن کر تشریف لائے۔ اللہ فرماتا ہے کہ اے حبیبؐ ہم نے آپ کو سارے جہانوں کیلے رحمت بنا کر بھیجا ہے،خوشخبری دینے والا بناکر بھیجاہے،بیشک ہم نے آپ کو گواہی دینے والا بناکر بھیجاہے۔ ان نورانی حقائق کا اظہار حضرت مولانا مفتی حافظ و قاری ڈاکٹر سید شاہ مرتضی علی صوفی قادری پرنسپل ایس ایم وی کالج حیدرآبادنے نبی خانہ بیدر میں جناب الحاج ڈاکٹر سید حسام الدین قادری عزیر صدر قاضی بیدر کی نگرانی میں منعقدہ مجلس واعظ بعنوان ’’جشن میلاد النبیﷺ‘‘ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ اللہ نے قرآن کریم میں الگ الگ انداز سے رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا ذکر فرمایا ہے۔ کہیں اللہ ارشاد فرماتا ہے کہ تمہارے پاس اللہ کی جانب سے نور آیا ہے اور دوسری جگہ اللہ فرماتا ہیکہ تم ہی میں سے ایک عظمت والے رسولؐ آئے۔اللہ نے سب سے بڑی نعمت مولود النبی (میلاد النبیؐ )دی ہے ۔ جس کا کیو ں ہم چرچہ نہ کریں؟ حضور ؐ تو اللہ کا احسان ہیں، شفاعتوں کی شفاعت کا نام ہے مصطفیٰؐ۔ قرآن نعمت ہے۔ اگر مصطفیٰ ؐ نہیں آتے تو قرآن نہیں ملتا، نماز نہیں ملتی، ایمان نہیں ملتا، یہ زمین نہ ہوتی تو ہم بیٹھتے کہاں؟ زمین ہے تو ہم بیٹھتے ہیں، بیٹھنے کیلئے زمین عطا کی ،کیا یہ نعمت نہیں ہے؟ رات کا پردہ دیا تاکہ ہم آرام سے سو سکیں، بارش، چمک دھمک، سورج کی روشنی، چاند کی چاندنی اور بیشمار عظیم نعمتیں عطا کی۔ اللہ فرماتا ہے کہ تم میری نعمتوں کا شکر ادا کرو۔ اے میرے حبیب ؐمیرے بندوں سے کہدو جب نعمت مقدر میں آجائے تو میری نعمت کی دھوم مچادو اور شکر بجا لائیں۔اللہ نعمتیں عطا کرے تو اس کا چرچہ گلی گلی میں کریں۔ وہ قومیں مٹ جاتی ہیں جن کا رشتہ تاریخ سے ٹوٹ جاتا ہے۔میلاد النبی کا تعلق مومینن سے ہے۔ دوسروں کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ میلاد منانے میں آخر خرابی کیاہے۔مولانانے کہا کہ 12ربیع الاول دوشنبہ کے دن آپؐ کی ولادت صرف مسلمانوں کے لیے نہیں ہوئی بلکہ 18ہزار عالم(مخلوق )کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔ مولانانے کہا کہ اللہ فرماتا ہے کہ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے ادب کیلئے دل میں ایمان ہونا ضرور ی ہے۔مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی بیدر نے استقبالیہ خطاب کیا ۔ جناب ڈاکٹر سیّدسراج الدین عمران قادری کی سرپرستی میں وجناب الحاج سیدحسام الدین قادری عزیر صدر قاضی دارالقضأت بیدر نبی خانہ بیدر کی نگرانی میں زیارت آثار موئے مبارک ﷺ بصد عقیدت واحترام زنانہ و مردانہ میں علیحدہ علیحدہ کروائی گئی۔جلسہ کی کارروائی کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوا ۔قصیدہ بردہ شریف کانذرانہ کے بعد ، قاضی سید معین الدین حمزہ قادری،و دیگر نے نعت رسول ؐ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ قاضی سید اویس احمد قادری کی نگرانی میں بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔ سلام و فاتحہ کے بعد ،دعائے سلامتی و اظہار تشکر کے بعد یہ روحانی تقریب تکمیل پذیر ہوئی۔

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 988

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                               9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910


NEW & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISEMENT CONTACT 9880736910










ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے