راجیہ اتسو ایوارڈس کا اعلان ، مسلمان نظر انداز سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست کا سخت احتجاج

راجیہ اتسو ایوارڈس کا اعلان ، مسلمان نظر انداز سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست کا سخت احتجاج 



گلبرگہ 30  نومبر ( نامہ نگار ) سینئر صحافی عزیز اللّٰہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ نے کرناٹک راجیہ اتسو ایوارڈس کیلئے مسلمانوں کو نظر انداز کرنے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرناٹک کی کانگریس حکومت کے سیکولرزم کی قلعی کھل گئی ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کرناٹک کے یوم تاسیس کے موقع پر یکم نومبر کو دیئے جانے والے ریاستی حکومت کے باوقار راجیہ اتسو ایوارڈس کا اعلان کیا گیا ہے مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 69 شخصیات کو راجیہ اتسو ایوارڈس کیلئے منتخب کیاگیا ہے ان میں 2 غیر معروف مسلم شخصیات شامل ہیں عرفان رزاق بنگلور آرکیٹیکٹ اور ڈاکٹر تمبے محی الدین کو بیرون ریاست نمایاں خدمات کیلئے راجیہ اتسو ایوارڈس کیلئے منتخب کیاگیا ہے جبکہ ایڈمنسٹریشن ، میڈیکل ، سماجی خدمات ، تعلیم ، ادب ، اسپورٹس ، کوآپریٹو ، اور آرٹ جیسے اہم شعبوں میں مسلمانوں کو راجیہ اتسو ایوارڈس کیلئے یکسر نظر انداز کیا گیا ہے عزیز اللّٰہ سرمست نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا ان شعبوں میں پوری ریاست میں ایک بھی مسلمان اس لائق نہیں ہے کہ اسے راجیہ اتسو ایوارڈ کا اہل سمجھا جائے ؟  عزیز اللّٰہ سرمست نے اس بات پر سخت اظہار تاسف کیا ہے کہ سالہا سال سے راجیہ اتسو ایوارڈس کیلئے اہل و قابل ترین مسلم شخصیات کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے یہ اس لئے ہو رہا ہے کہ مسلمان اس ناانصافی پر مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں عزیز اللّٰہ سرمست نے مزید کہا ہے کہ 2 منسٹرس ایک اسپیکر کے بشمول 9 مسلم ایم ایل ایز اور کانگریس کے کئی سرکردہ اقلیتی قائدین کے ہونے کے باوجود سال 2024 کے راجیہ اتسو ایوارڈس کیلئے مسلمانوں کو نظر انداز کئے جانے سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ملی مسائل اور ملی وقار کو لے کر یہ لوگ کتنے سنجیدہ ہیں ؟ عزیز اللّٰہ سرمست نے کہا ہے کہ کرناٹک میں بی جے پی کی فرقہ پرست حکومت کو اقتدار میں آنے سے روکنے کیلئے مسلمانوں نے کانگریس کو متحدہ طور پر ووٹ دیا اور کرناٹک میں کانگریس کی حکومت تشکیل پائی ہے لیکن مسلمانوں سے کئے گئے تمام وعدوں کو سرد بستے میں ڈال دیا گیا ہے اور مسلمانوں کو مناسب نمائندگی دینے کے معاملے میں بھی تامل کیا جارہا ہے اس طرح مسلمانوں کے پاس کوئی دوسرا متبادل نہ ہونے کا کانگریس خوب فائدہ اٹھا رہی ہے

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910













ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے