جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 38 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ شروع

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 38 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ شروع



رانچی، 20 نومبر ( ایجنسی)۔ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بدھ کی صبح 7 بجے سے 12 اضلاع کی 38 اسمبلی سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ دوسرے مرحلے میں 14,218 بوتھوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران سیکورٹی کے حوالے سے ٹھوس اور سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کے روی کمار نے بتایا کہ 38 سیٹوں پر صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح سے ہی بوتھوں پر ووٹروں کا ہجوم جمع ہے۔ پولنگ اسٹیشنوں کی سیکورٹی کے لیے مرکزی نیم فوجی دستوں کی 585 کمپنیاں، جے اے پی کی 60 کمپنی کے علاوہ ضلع کی فورسز اور ہوم گارڈز کے 30 ہزار جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 38 سیٹوں کے لیے صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اس مرحلے میں کل 1.23 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ جبکہ 528 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔

ان نشستوں کے لیے ہو رہی ہے ووٹنگ

راج محل، بوریو، برہیٹ، لٹی پاڑہ، پاکوڑ، مہیش پور، شکاری پاڑہ، نالہ، جامتاڑا، دمکا، جاما، جرمونڈی، مدھو پور، سارٹھ، دیوگھر، پوڑیاہاٹ، گوڈا، مہگامہ، رام گڑھ،مانڈو، دھنوار، بگودر، جموا، گانڈے، گرڈیہ، ڈمری، گومیا، بیرمو، بوکارو، چندن کیاری، سندری، نیرسا، دھنباد، جھریا، ٹونڈی، باگھمارہ، سلی اور کھجری۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910
















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے