سری لنکا میں بارش سے تباہی، 4 بچے جاں بحق، 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر

سری لنکا میں بارش سے تباہی، 4 بچے جاں بحق،2 لاکھ سے زائد افراد متاثر


کولمبو، 28 نومبر (نامہ نگار ) سری لنکا میں بارش اور سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ ملک کے 18 اضلاع میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک چار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ چھ افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ اس عرصے کے دوران 15 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کو 165 عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔بنگلہ دیش کے اخبار ڈیلی نیوز کی خبر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے حوالے سے خراب موسم کے دوران جان و مال کے نقصان کی اطلاع دی گئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اب تک آٹھ مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور 620 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ سری لنکا کی بحریہ نے امپارا ضلع میں راحت اور بچاو¿ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس دوران سیلاب میں پھنسے غیر ملکی سیاحوں کے ایک گروپ کو بحفاظت نکال لیا گیا۔اولووِل -کلیوڈا علاقے میں ایک پل کے گرنے سے اکریپٹو- کلمونئی سڑک پر ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ امپارا ضلع کے کرئیتیوو میں سیلاب کی زد میں آنے والے چھ میں سے چار اسکولی بچوں کی لاشیں کل پولیس لائف گارڈز اور بحریہ اور فوج کے اہلکاروں نے نکالی تھیں۔سری لنکا کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں ایک ہنگامی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور عام لوگوں کے لیے ہاٹ لائن نمبر 0112027148، 0112472757، 0112430912، 0112013051 جاری کیے گئے ہیں۔ پولیس نے ایک خصوصی ہاٹ لائن نمبر 107 بھی جاری کیا ہے۔ یہ سہولت صرف تمل بولنے والوں کے لیے ہے۔

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910



















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے