مسجد الحرام، مسجدِ نبویؐ سمیت سعودیہ بھر میں نماز استسقاء

مسجد الحرام، مسجدِ نبویؐ سمیت سعودیہ بھر میں نماز استسقاء



ریاض 29 نومبر ( ایجنسی )سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر آج مسجد الحرام اور مسجد نبوی ؐ سمیت تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج بروز جمعرات کو بارش کیلئے ادا کی جانے والی نمازِستسقاء میں لاکھوں زائرین اور مقامی افراد نے شرکت کی۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس سے قبل خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے سنتِ رسول ؐ پر عمل کرتے ہوئے سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں سے اللّٰہ تعالی کے حضور بارش کے لیے نمازِ استسقاء ادا کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اپیل پر مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز استسقاء کے سب سے بڑے اجتماعات ہوئے۔ریجن کے گورنرز سمیت آئمہ کرام اور مقامی شہریوں نے نمازِ استسقاء ادا کی اور بارانِ رحمت برسنے کے لیے اللّٰہ کے حضور التجا کی۔اسی طرح سعودی عرب کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں بھی نمازِ استسقاء ادا کر کے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910



















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے