ظہیرآباد میں دیہی و شہری علاقوں کے لیے 'جرائم اور چوری' کی روک تھام کے اقدامات کی اپیل

ظہیرآباد میں دیہی و شہری علاقوں کے لیے 'جرائم اور چوری' کی روک تھام کے اقدامات کی 
اپیل


ظہیرآباد 29جنوری( ناز میڈیا ):ظہیرآباد میں بڑھتے ہوئے جرائم، چوری اور ڈکیتی کے واقعات کے پیش نظر، تلنگانہ  فریڈم فائٹر ڈاکٹر جاں نثار معین کی قیادت میں ایک وفد نے متعلقہ حکام کو یادداشت پیش کی۔ اس یادداشت کو ریونیو ڈیویژنل آفیسر (آر ڈی او)، میونسپل کمشنر، سرکل انسپکٹر (سی آئی)، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کو پیش کی گئی۔ اس موقع پر سینئر کانگریس رہنماؤں میں جناب محمد غوث الدین بابا پٹیل (جنرل سیکرٹری، اقلیتی سیل  ضلع سنگا ریڈی)،محمد ایوب (سہارا)،  سماجی کارکن   ایوب خان (ٹی کے ایس)، محمد ماجد (صفا بیت المال)، سدھاکر، محمد عرفان، اور محمد وسیم کے علاوہ  کثیر تعداد  میں شرکت کی، تاکہ دیہی اور شہری علاقوں میں تحفظ اور سلامتی کے حوالے سے عوام کے بڑھتے ہوئے خدشات کی نشاندہی  ہو سکے۔ 

خاص طور پر 26 جنوری 2025 کو شانتی نگر، ظہیرآبادمیں جناب عبدالعزیز کی رہائش گاہ پر پیش آنے والی چوری کے واقعے کے بعد پولیس  کی تحقیقات جاری ہے۔لیکن اس قسم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عوام، خاص طور پر خواتین اور معذور افراد  خوف زدہ  ہیں۔ چوں کہ یہی ان جرائم کے آسانی سے شکار ہو جاتے  ہیں۔جرائم کی روک تھام کے لیے ڈاکٹر جاں نثار معین نے یادداشت میں عوامی تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات پر زور دیا:
"جرائم سے متاثرہ علاقوں میں باقاعدہ اور مؤثر پولیس گشت، خاص طور پر کمزور طبقوں پر توجہ۔دیہی اور شہری خطرناک علاقوں میں نگرانی کے نظام کی تنصیب اور توسیع، جرائم کی روک تھام اور تحقیقات میں معاون۔ گاؤں اور وارڈ کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینا جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کام کریں، خواتین اور معذور افراد کی حفاظت کو ترجیح دیں۔چوری کے مقدمات کو جلد حل کرنے اور کمزور طبقوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے خصوصی ٹیم کی تعیناتی۔جرائم سے بچاؤ، سیلف ڈیفنس اور بروقت رپورٹنگ کی اہمیت کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے پروگرامز کا انعقاد۔ شکایات درج کرانے کے لیے آسان اور فوری نظام قائم کرنا اور پولیس کی بروقت کارروائی کو یقینی بنانا۔"
جاں نثارمعین نے دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو درپیش مخصوص چیلنجز، جیسے ناقص روشنی، الگ تھلگ محلوں اور محدود حفاظتی وسائل کو اجاگر کیا۔ انھوں نے شہری علاقوں میں بڑھتی ہوئی آبادی کی گنجانیت اور ناکافی نگرانی کے نظام کو بھی جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کے اسباب میں شامل کیے۔ اسی لیےفوری کارروائی کی اپیل کی کاپی وزیر اعلیٰ عزت ماآب   جناب انمولا ریونت ریڈی(سی ایم  صاحب)، رکن پارلیمنٹ جناب سریش کمار شیٹکر، ایم ایل اے جناب کونیٹی مانیک راؤ، اور ضلع کلکٹر سنگا ریڈی سمیت دیگر اہم حکام کو بھی دی گئی۔اس کے بعد  مقامی عوام  اور سماجی کارکنوں کو امید ہے کہ اس مربوط اپیل سے حکام فوری کارروائی کریں گے اور ظہیرآبادکو محفوظ اور پرامن بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                          9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910




 















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے