گلبرگہ میں صحافیوں ، ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں کو تہنیت

گلبرگہ میں صحافیوں ، ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندوں کو تہنیت 


گلبرگہ 16  جنوری ( ناز میڈیا ) مجیب علی خان میوزیم کے قیام کے 10 سال مکمل ہونے پر آج دوپہر 3 بجے جے سی پی ہوٹل تماپوری سرکل گلبرگہ کے شاندار فنکشن ہال 10 سالہ جشن کا انعقاد کیا گیا اس جشن میں سینئر اردو صحافیوں ایم اے حکیم شاکر عزیز اللّٰہ سرمست کے علاوہ مختلف ڈیجیٹل و سوشیل میڈیا کے تقریباً 40 نمائندوں کو مومنٹوز توصیفی اسناد اور شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی کرناٹک کے پہلے اردو چینل اور گلبرگہ میں ڈیجیٹل و سوشیل میڈیا کے بانی آیت اللہ سرمست اور عالمی شہرت یافتہ ڈیجیٹل اردو گروپ کاغذ دکن کے بانی و سربراہ ممتاز ادیب و نقاد صاحب طرز ادبی انٹرویو نگار ڈاکٹر غضنفر اقبال سہروردی کو تہنیت پیش کی گئی آیت اللہ سرمست کی تہنیت ان کے برادر اصغر انجنیئر اطہر اللّٰہ سرمست کو پیش کی گئی اطراف ٹی وی گلبرگہ کے نمائندے سینئر شاعر و اسکرپٹ رائٹر نورالدین نور اور منصف ٹی وی کے رپورٹر رشید اکی کو بھی تہنیت پیش کی گئی صحافیوں و ڈیجیٹل و سوشیل میڈیا کے نمائندوں کی تہنیت کا اہتمام مجیب علی خان فوٹو جرنلسٹ و بانی مجیب علی خان میوزیم گلبرگہ نے کیا


 تہنیتی تقریب کی صدارت سید نذیر الدین متولی سرپرست مجیب علی خان میوزیم اینڈ کلچرل فورم گلبرگہ و بانی صدر کرناٹک اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ مائناریٹی ایمپلائز اسوسی ایشن گلبرگہ نے کی سینئر صحافی ایم اے حکیم شاکر سینئر صحافی عزیز اللہ سرمست الحاج اسد علی انصاری صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت گلبرگہ قاضی رضوان الرحمن صدیقی مشہود صدر بہمنی فاؤنڈیشن قلعہ گلبرگہ نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ممتاز طنز و مزاح نگار منظور وقار کنونیر مجیب علی خان میوزیم اینڈ کلچرل فورم گلبرگہ نے خیر مقدم و تعارفی تقریر کی نواب خان سیکریٹری مجیب علی خان میوزیم اینڈ کلچرل فورم گلبرگہ نے نہایت خوش اسلوبی سے نظامت کے فرائض انجام دیئے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے