فتنہ ارتداد کا تدارک کرنے ہر مقام پر خواتین و طالبات کے دینی مدارس قائم کرنے پر زور گرمٹکال میں مدرسہ باب العلم للبنات کا افتتاح کرنے کے بعد کنیز فاطمہ ، حیدرآباد کی عالمات کے خطابات
گرمٹکال 16 فبروری ( نامہ نگار ) موجودہ حالات میں جبکہ ارتداد کا فتنہ تیزی سے پھیل رہا ہے خواتین و طالبات کیلئے ہر مقام پر دینی تعلیم کے ادارے قائم کرنے کی سخت ضرورت ہے اس خیال کا اظہار محترمہ کنیز فاطمہ ایم ایل اے گلبرگہ شمال چیرمین کرناٹک سلک انڈسٹریز کارپوریشن و ممبر کرناٹک اسٹیٹ وقف بورڈ نے کیا ہے وہ گرمٹکال میں مدرسہ باب العلم للبنات کے جلسہ افتتاح و اصلاح معاشرہ سے خطاب کررہی تھیں محترمہ کنیز فاطمہ نے مزید کہا کہ ہماری خواتین کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنا بیحد ضروری ہے اور اگر خواتین دیندار ہوں گی تو نئی نسل گمراہ نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ اصلاح معاشرہ میں خواتین ہی سب سے اہم رول ادا کر سکتی ہیں اس لئے خواتین کا دیندار ہونا ضروری ہے محترمہ کنیز فاطمہ نے جلسے میں حیدرآباد سے تشریف لائیں عالمات کی اصلاحی و دینی تقاریر کو بیحد سراہتے ہوئے کہا کہ مسلم خواتین میں دین کی بیداری لانے کیلئے خواتین کے دینی جلسوں کا بھی اہتمام کیا جانا چاہیئے محترمہ حافظہ رمیصا افشین معلمہ
جامعۃ المومنات حیدرآباد نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں اور آپ کی مکی و مدنی زندگی پر کافی پراثر انداز میں خطاب کیا محترمہ مفتیہ حافظہ محمدی زرین رومانہ معلمہ جامعۃ المومنات حیدرآباد نے اولاد پر والدین کے حقوق اور والدین کی عظمت اور ان کی خدمت کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اولیائے کرام نے اپنے والدین کی خدمت کے ذریعے کس طرح مقامات حاصل کئے محترمہ مفتیہ ڈاکٹر سیدہ عاتکہ طیبہ صاحبہ شیخ التفسیر جامعۃ المومنات حیدرآباد نے رمضان المبارک کی فضیلت و عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں نفل عبادتوں کا ثواب فرض کے برابر ہو جاتا ہے محترمہ مفتیہ ڈاکٹر رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعۃ المومنات حیدرآباد نے اصلاح معاشرہ پر نہایت اثر انگیز خطاب کیا انہوں نے اولاد کی تربیت میں ماؤں کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ حضرت غوث الاعظم دستگیر رحمۃ اللہ علیہ کی والدہ ماجدہ نے کبھی بے وضو ہو کر دودھ نہیں پلایا وہ ہمیشہ باوضو حضرت غوث الاعظم دستگیر کو دودھ پلایا کرتی تھیں محترمہ مفتیہ ڈاکٹر رضوانہ زرین نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اسلامی کردار اور پاکیزہ اخلاق کو اپنائیں اس کا اثر ان کی اولاد پر پڑے گا مفتیہ حافظہ رمیصا افشین کے صلوۃ وسلام پر جلسہ اختتام پذیر ہوا نشاط انجم زوجہ محمد عارف صاحب پیارے نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ نظامت کے فرائض انجام دیئے کارروائی کا آغاز ساریہ بیگم اصلاحی معلمہ مدرسہ باب العلم للبنات کی قرات کلام پاک سے ہوا حلیمہ کوثر بنت نعیم الدین چنکنٹی نے حمد ناہید بیگم زوجہ محمد عارف صاحب مڑکی اور شگفتہ جبین زوجہ غلام جیلانی صاحب صدر و ڈائریکٹر ایمپیریل پی یو اینڈ ڈگری کالج گرمٹکال نے نہایت خوش الحانی کے ساتھ نعت خوانی سے سامعات کو متاثر کیا بعد ازاں مدرسہ باب العلم للبنات کی طالبات کے مابین اسلامی معلومات سے متعلق کوئز مقابلہ ہوا جس میں 4 ٹیموں نے حصہ لیا مہمان خصوصی محترمہ کنیز فاطمہ اور حیدرآباد سے تشریف لائیں معلمات کی شالپوشی و گلپوشی کی گئی جلسہ گاہ میں گرمٹکال کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی پردہ کا معقول انتظام کیا گیا تھا جلسہ گاہ میں صرف خواتین کیلئے داخلہ مختص تھا مرد حضرات اور منتظمین انجمن فلاح الملت گرمٹکال کے تمام ذمہ داران کیلئے جلسہ کے باہر نشستوں کا انتظام کیا گیا تھا گرمٹکال کی معزز خواتین ثمینہ ظہیر چنکنٹی حاجرہ نعیم چنکنٹی جویریہ پیارے حسینہ فرحین پیارے رئیس فاطمہ پرنسپل ہائی اسکول ملکھیڑ شگفتہ جبین غلام جیلانی واحدہ بیگم حیدرآباد زیبا تبسم صدر آل انڈیا اردو ڈیولپمنٹ ٹرسٹ بنگلور اور ساریہ بیگم اصلاحی معلمہ مدرسہ باب العلم للبنات گرمٹکال شہ نشین پر موجود رہے جلسے کے اختتام پر محترمہ کنیز فاطمہ ایم ایل اے گلبرگہ شمال اور محترمہ مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات مغلپورہ حیدرآباد نے مدرسہ باب العلم للبنات گرمٹکال کا افتتاح انجام دیا انجمن فلاح الملت گرمٹکال کے زیر انتظام مدرسہ باب العلم للبنات گرمٹکال الحاج محمد اصغر الدین صاحب کاریگر کے مکان میں قائم کیا گیا ہے الحاج محمد اصغر الدین صاحب کاریگر نے کوئی متبادل انتظام ہونے یا پھر مدرسہ باب العلم للبنات گرمٹکال کی ذاتی عمارت تعمیر ہونے تک مدرسہ چلانے کیلئے اپنا ذاتی مکان بلا کسی معاوضے و کرایہ کے فراہم کیا ہے محترمہ کنیز فاطمہ صاحبہ ایم ایل اے گلبرگہ شمال کے ہمراہ ان کے فرزند نوجوان قائد فراز الاسلام سید احمد سابق میر و کارپوریٹر اجمل گولہ پارٹی لیڈر گلبرگہ سٹی کارپوریشن طاہر علی سماجی جہدکار و معاون کارپوریٹر گلبرگہ مولوی مظہر احمد گرمٹکالی گلبرگہ محترمہ زیبا تبسم عبد القدیر آرکیٹیکٹ محمد شعیب جلسہ افتتاح و اصلاح معاشرہ میں شرکت کیلئے گلبرگہ سے تشریف لائے تھے مدرسہ باب العلم للبنات گرمٹکال کے قیام اور جلسہ افتتاح و اصلاح معاشرہ کے کامیاب انعقاد میں مستقر گرمٹکال کے مسلمانوں اور اہل خیر حضرات کا بھرپور تعاون رہا الحاج عبد العظیم چنکنٹی صدر انجمن فلاح الملت ڈاکٹر محمد حسن عارف سیکریٹری انجمن فلاح الملت عبد النبی حوالدار خازن انجمن فلاح الملت نعیم الدین چنکنٹی غلام جیلانی ڈائریکٹر امپریل پی یو اینڈ ڈگری کالج الحاج ظہیر الدین چنکنٹی ذاکر حسین کاریگر محمد اقبال احمد چنکنٹی شوکت حسین پٹیل گلبرگہ انجنیئر الحاج معین الدین سہروردی گلبرگہ سید خواجہ معین الدین کونسلر فیاض احمد سوداگر انور احمد کونسلر عبد القدیر اختر سابقہ کونسلر غلام صمدانی اعجاز احمد الیکٹریشن محمد افتخار احمد بابا صدر مسجد شہاب الدین الحاج پیر احمد صاحب ذکات الحاج قطب الدین صاحب پیارے الحاج محمد جاوید چنکنٹی محمد اسماعیل صاحب پاشاہ پیارے صدر مسلم پنچ گرمٹکال معزالدین خان سابق صدر مسلم پنچ گرمٹکال سید بابا صدر یوتھ کانگریس گرمٹکال حافظ نواز خان صاحب حافظ محمد حسن ملا محمد ہادی محمد ساجد بابو میاں اٹکال اور دیگر اصحاب جلسہ گاہ کے باہر علیحدہ گوشہ میں موجود رہے جلسے کے اختتام پر محترمہ کنیز فاطمہ اور ان کے ہمراہ آئے معززین نے انجمن فلاح الملت کے زیر اہتمام لڑکوں کیلئے چلائے جانے والے مدرسہ باب العلم تحفیظ القرآن گرمٹکال پہنچ کر معائنہ کیا محترمہ کنیز فاطمہ صاحبہ اور تمام مہمانان نے مدرسہ باب العلم تحفیظ القرآن گرمٹکال کے حسن انتظام پرفضا ماحول اور معیار تعلیم کو بیحد سراہا محترمہ کنیز فاطمہ اور تمام مہمانان کو مدرسہ باب العلم تحفیظ القرآن گرمٹکال کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی
0 تبصرے