سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر اتوار کو منائی جائے گی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر اتوار کو منائی جائے گی


ریاض29 مارچ ( ایجنسی)سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد عید الفطر اتوار، 30 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔ عید الفطر کے اعلان کے ساتھ ہی مملکت بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور مساجد و بازاروں میں رونق بڑھ گئی۔
علماء کرام اور مذہبی رہنماؤں نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے روزے، قیام اور نیک اعمال کو قبول فرمائے اور ہمیں صحت و سلامتی کے ساتھ مزید رمضان نصیب کرے۔

دوسری جانب انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک میں عید کا چاند کل دیکھا جائے گا اور ممکنہ طور پر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عید ایک ہی دن یعنی بروز پیر 31 مارچ کو ہوگی
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT     9880736910


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                         9880736910

SAFA HOSPITAL BIDAR


NEWS & ADVERTISMENT CONTACT                           9880736910
















ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے