بیدر ضلع کے 176 عازمین حج کا قافلہ بیدر سے حج ہاؤس حیدرآباد کے لیے روانہ
بیدر 21 مئی ( نامہ نگار )ضلع بیدر کے 250 عازمین اس سال حج پر جا رہے ہیں جس میں 176 عازمین 20 مئی 2025 بروز منگل صبح 11 بجے جامع مسجد بیدر سے عازمین حج کا قافلہ حج ہاوز حیدرآباد کے لیے روانہ ہوا عازمین کو روانہ کرنے کے لیے کثیر تعداد میں لوگ عازمین حج سے ملاقات کرتے ہوئے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے دیکھے گئے عازمین کہ 4 بسوں کا قافلہ حسب روایت شہر کے جامع مسجد سے گاون چوک شاہ گنج کمان امبیڈکر سرکل بسویشور سرکل سے ہوتا ہوا حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے - ہر سال کی طرح اس سال بھی 4 بسوں کا انتظام میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے وزیر جناب رحیم خان کی جانب سے کیا گیا-
اس موقع پر سید منصور احمد قادری نے عازمین حج کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ انجمن خادم الحجاج کے تمام ذمہ داران کیلئے دعا فرمائیں انہوں نے مزید کہا میونسپل ایڈمنسٹریشن اور حج کے وزیر جناب رحیم خان ہاسپٹ میں وزیراعلی کے پروگرام میں مصروف رہنے کی وجہ سے وہ اس پروگرام میں شامل نہیں ہو سکے انہوں نے تمام عازمین سے دعاؤں کی گزارش کی ہےاس موقع پر جناب رحیم خان کے چھوٹے بھائی جناب عزیز خان روحی گروپ اف انسٹیٹیوشنز کے چیئرمین نے سبز پرچم لہرا کر بسوں کو روانہ کیا عازمین کو روانہ کرنے کیلئے ان کے رشتہ دار ، شہریان بیدر ، دوست و احباب کی کثیر تعداد جامع مسجد میں دیکھی گئی اور سب ایک دوسرے سے دعاؤں کی درخواست کرتے نظر آئے۔اس موقع پر انجمن خدام الحجاج کے صدر الحاج سید صغیر احمد، عبدالمختدر تاج ، ریاستی حج کمیٹی کے رکن الحاج سید منصور احمد قادری ، محمد شریف صاحب ، عبدالواجد انور ، سید اصف حسین ، محمد شاہ نواز ، محمد محسن انصاری ، محمد نور پاشا ، سٹی منسپل کونسل کے چیئرمین محمد غوث ، مولانا محمد عتیق الرحمن رشادی فلیڈ ٹرینر حج کمیٹی آف انڈیا ضلع بیدر ، ایڈوکیٹ سید طلحہ ہاشمی ، محمد یوسف ، محمد ریاض احمد ، سید اسماعیل قادری ، علاوہ دیگر موجود تھے۔
0 تبصرے