بیدر 12 اکتوبر ( نامہ نگار) بیدر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ مسٹر پردیپ گنٹی نے بتایا کہ بیدر ضلع کی مختلف پولیس اسٹیشن کی حدود میں درج 42 چوری کے مقدمات کو حل کرتے ہوئے پولیس نے 1 کروڑ 50 لاکھ 43 ہزار 720 روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا ہے۔
اس کارروائی میں 57 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایس پی آفس کے احاطے میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھالکی دیہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ہونے والی چوریوں میں سے 5 لاکھ 32 ہزار روپے نقد رقم ، 1 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے 15 گرام سونا اور 6 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا ایک آئٹر ٹیمپو ضبط کیا گیا ہے۔ اسی طرح نیو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے مقدمات میں 13 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کی 18 موٹر سائیکلیں ، 21 لاکھ 1 ہزار روپے مالیت کے 191 گرام سونا اور 61 ہزار 500 روپے مالیت کی 410 گرام چاندی برآمد کی گئی۔
ہمنا آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں مختلف چوریوں سے تقریباً 54 لاکھ روپے مالیت کی 8 کاریں ، 5 لاکھ 67 ہزار روپے مالیت کے 114 گرام سونا ، 15 ہزار روپے کی چاندی (24) تولہ 7 گرام) 12 لاکھ 98 ہزار روپے نقدی اور 4 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی۔ جنواڑ پولیس اسٹیشن کی حدود میں 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان، بسواکلیان ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں 70 ہزار روپے کا سامان ، اور اد (بی) پولیس سٹیشن میں 2 لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کی اشیاء ، ترانہ پولیس اسٹیشن میں 2 لاکھ 98 ہزار روپے مالیت کا سامان، اور گاندھی گنج پولیس اسٹیشن میں 8 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کے 105 گرام سونا ضبط کیا گیا۔ ایس پی پردیپ گنٹی نے بتایا کہ گزشتہ دوتا تین ماہ کے عرصے میں ان 9 تھانوں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں کل 1,50,43,720 روپے مالیت کے مسروقہ سامان کو برآمد کیا گیا ہے اور 57 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910











0 تبصرے