سعودی عرب: ربیع الآخر میں مسجد الحرام کے زائرین کی تعداد ایک کروڑ ۳۰؍لاکھ رہی
ریاض12 اکتوبر ( ایجنسی)حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ربیع الآخرکے دوران مسجد الحرام کے زائرین کی تعداد ایک کروڑ۳۰؍ لاکھ۲۹؍ ہزار ۴۷۱؍ رہی ہے۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ۵۰؍ لاکھ۸۸؍ ہزار۱۷۹؍ نمازیوںنے عبادت کی جبکہ مسجد الحرام میںاسی مدت کے دوران۴۱؍ لاکھ۹۷؍ ہزار۵۵؍ افراد نے نمازیںپڑھی ہیں۔ اسی طرح روضہ شریفہ میں ۳؍ لاکھ۵۵؍ ہزار۵۳۲؍ افراد نے نماز ادا کی ہے جبکہ۴؍ لاکھ۷۸؍ ہزار۴۰۳؍ زائرین نے رسولِ اکرم ﷺ اور آپ کے دو اصحاب کو سلام پیش کیا ہے۔ عمرہ ادا کرنے والوںکی تعداد۲۸؍ لاکھ۸۷؍ ہزار۵۱۶؍ رہی اور ۲۲؍ہزار۷۸۶؍ نمازیوںنے حطیم میںعبادت کی ہے۔
NEWS & ADVERTISMENT CONTACT 9880736910









0 تبصرے